
افریقہ میں کورونا وائرس کے نئے خطرناک ویرئنٹ اومی کرون کی تشخیص کے بعد پاکستان نے ہانگ کانگ اور 6 افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔
اس فیصلے کا اعلان وفاقی وزیر منصوبہ بندی و این سی او سی کےسربراہ اسد عمرنے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے نئے ویرئنٹ کے سامنے آنے کے بعد 6افریقی ممالک اور ہانگ کانگ پر سفری پابندیاں عائد کررہے ہیں جس سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1464601701399379975
انہوں نے کہا کہ نئے ویرئنٹ کے سامنے آنے کے بعد 12 سال اور اس سے زائد عمر کے تمام شہریوں کو فوری طور پر ویکسین لگوانا ناگزیر ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ میں کورونا وائر س کی ایک نئی قسم'اومیکرون' سامنے آئی ہے جسے سائنسدانوں نے خطرناک قسم قرار دیا ہے،جنوبی افریقہ میں ہانگ کانگ سے آنے والے مسافر میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد امریکہ ، برطانیہ سمیت متعدد یورپی ممالک نے افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔
جن افریقی ممالک پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان میں زمبابوے، نمیبیا، لیسوتھو، جنوبی افریقہ، بوٹسوانا اور ایسواٹینی شامل ہیں۔
Last edited: