
مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور لیگی رہنما کیپٹن صفدر ریٹائرڈ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے،انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا، ضلع کچہری نے اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمے میں کیپٹن صفدر ریٹائرڈ کی کورونا کے باعث حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے محمد صفدر کے خلاف اشتعال انگیز تقاریرکے مقدمے پر سماعت کی، دوران سماعت ملزم کے وکیل نے کیپٹن صفدر کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی،جس میں بتایا کہ کیپٹن صفدر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
رپورٹ ملنے پرعدالت نے محمد صفدر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سولہ ستمبر کو طلب کرلیا،کیپٹن صفدر کیخلاف تھانہ اسلام پورہ پولیس نے اشتعال انگیز تقریر کا مقدمہ درج ہے، پولیس نے تفتیش مکمل کرکے چالان ضلع کچہری لاہور کی عدالت میں جمع کروا رکھا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کیپٹن صفدر ریٹائرڈ کی اہلیہ مریم نواز بھی کرونا کا شکار ہوگئی تھیں،مریم نواز نے پنجاب میں 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے مختلف شہروں میں جلسے کئے، اور 15 جولائی کی رات انہوں نے اپنا آخری جلسہ ملتان میں کیا تھا۔ جس کے بعد ان میں کورونا کی تصدیق ہوگئی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1capainsafdarcrona.jpg