
دنیا کے سب سے بڑے مقابلہ حسن میں 17 حسیناؤں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، مقابلہ ملتوی
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مس ورلڈ کے مقابلے میں حصہ لینے والی 17 حسیناؤں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد 2021 کے مقابلے کا پروگرام عارضی طور پر ملتوی کیا گیا ہے۔
مس ورلڈ 2021 مقابلے کی انتظامیہ نے حال ہی میں ایک بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقابلہ حسن میں حصہ لینے والوں میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کو مد نظر رکھتے ہوئے مس ورلڈ آرگنائزیشن نے مقابلہ حسن کے فائنل کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مذکورہ بالا فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ مقابلہ حسن میں حصہ لینے والی 17 مدمقابل خواتین اور عملے کے ممبران کے کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ مثبت آیا ہے۔
کورونا سے متاثر ہونے والوں میں بھارت کی منسا وارانسی بھی شامل ہیں جو مس انڈیا 2020 کا تاج سر پر سجانے کے بعد بین الاقوامی مقابلہ حسن میں بھارت کی نمائندگی کر رہی تھیں۔
مس ورلڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مقابلہ حسن کے فائنل کی نشریات کو اگلے 90 دنوں میں پورٹوریکو میں دوبارہ شیڈول کیا جائے گا۔
اس سے قبل مس یونیورس کا مقابلہ بھارت سے تعلق رکھنے والی ہرناز سندھو نے جیتا ہے اس حسینہ کا تعلق بھارتی شہر چندی گڑھ سے ہے۔
یاد رہے کہ مس یونیورس کا ایوارڈ 21 سال بعد بھارت کو ملا ہے، 21 برس پہلے بھارتی اداکارہ لارا دتہ نے یہ مقابلہ جیتا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/aalmi11.jpg