
سلیمان شہباز کے آئی پی پی کو 3 ماہ میں 63 کروڑ سے زائد کپیسٹی پیمنٹس کی ادائیگیاں کرنے کی خبریں تھیں, وزیراعظم کے بیٹے کے"چنیوٹ پاور لمیٹڈ" نامی آئی پی پی کو جنوری2024 میں63فیصد کپیسٹی پر 30.8کروڑ، فروری میں 65فیصد کپیسٹی پر 23.1کروڑ جبکہ مارچ میں 27فیصد کپیسٹی پر 9.99 کروڑ "کپیسٹی پیمنٹس" کی مد میں ادا کئے گئے.
سلیمان شہباز نے وضاحت کے لئے ٹوئٹ میں لکھا بگاس ٹیرف میں کوئی کیپیسٹی پیمنٹ نہیں ہے,ادائیگی گرڈ کو فراہم کیے گئے یونٹس کی بنیاد پر کی جاتی ہے, اگر پلانٹ کام نہیں کر رہا ہو تو کسی قسم کی ادائیگی نہیں کی جاتی۔ لہذا، یہ سراسر بے بنیاد ہے کہ یہ دعویٰ کیا جائے کہ بگاس پلانٹس کو کبھی کوئی کیپیسٹی پیمنٹ کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بَگاس ایک مقامی ایندھن ہے، یہ گنے کے فضلے سے چلتا ہے جو کہ خالص پاکستانی مقامی ایندھن ہے، ان پلانٹس میں کوئی درآمد شدہ ایندھن جیسے کہ فرنس آئل، کوئلہ یا گیس استعمال نہیں ہوتی، پی ٹی آئی کے غنڈوں کی یہ باتیں سراسر بے بنیاد ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1815793980740895153
خواجہ آصف نے لکھا اس پلانٹ کی کپیسٹی 62 میگاواٹ ہے جو ہماری ٹوٹل بجلی پیدا کرنے کی استطاعت کا 1فیصد سے بھی کم ھے اور کوئ کیپیسٹی پیمنٹ نہیں, اسکے علاوہ شہباز شریف کی فیملی کا کوئی پاور پلانٹ نہیں۔ اسطرح کے اور پلانٹ پاکستان میں لگنے چاہئیں جسکا فیول لوکل ھو اور کو ئی کیپیسٹی پے منٹ نہ ھو۔
https://twitter.com/x/status/1815806453451772066
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/suleman1h11h2.jpg