Pashaz PaTwarI
Banned
تو جناب ایک مہینہ اور چار دن کی قید یعنی پابندی کاٹ کر آپ کی خدمت میں ایک مرتبہ پھر حاضر ہے، پاشاز پٹواری، نام ہی کافی ہے
تم بین کرو یا بین اٹھائو ہمیں تم سے پیار ہے
اس چونتیس دن کی فراغت نے محجبور کیا کہ کی بورڈ کی سپہ سالاری کی بجائے کوئی مثبت کام کیا جائے، چنانچہ دن دوگنی اور رات چوگنی محنت کر کے پنجاب کی ایک اہم یونین کونسل کا بیشتر ووٹ بینک تحریک انصاف سے مسلم لیگ نون کی طرف کروانے میں ناچیز نے اہم کردار ادا کیا
اس سے پہلے تیرہ فروری کو ناچیز نے اسی فورم پر ایک تھریڈ میں عرض کیا تھا کہ گلاسگو کی خاندانی نشست پر چوہدری سرور کو کڑا امتحان درپیش ہو گا، تھریڈ اب بھی موجود ہے حاسدین کو جلانے کے لیے
تو گزارش یہ ہے کہ بہت لوگ اس وقت فعال ہوا کرتے ہیں جب کسی چیز کا ردعمل متحرک ہو جائے، بندہ ناچیز اتنا سیاسی کبھی نہ تھا، دل لگی کرنے کو اس فورم پر ضرور آنیاں جانیاں لگائے رکھیں لیکن اس سوشل میڈیا پر نہ تو طرم خانی کا دعویٰ کیا نہ آئیندہ ارادہ ہے، مگر اس پر ہونے والے بعض کرتوت اتنے کافی ہوتے ہیں کہ انتہائی سست الوجود اشخاص کو کسی کام میں زبردست شغل عطا کردیں، ایڈمن اور موڈ نے ٹرولنگ کا بہانہ لگا کر بین کیا، اس فورم سے ایسوسی ایشن ہے، کبھی نہیں کہوں گا فرق نہیں پڑتا، عادت کو روکا جائے تو فرق ضرور پڑتا ہے مگر ردعمل میں سگریٹ کے کش لگائے نہ بادہ نوشی کی، وہی کیا جو سیاسی سنجیدگی مطالبہ کرتی ہے، یعنی عمل اور سخت عمل
آخر میں ایڈمن سے گزارش ہے کہ اس فورم پر تم جیتو یا ہارو، میرا مطلب ہے پٹواری بین کرو یا بین اٹھائو ہمیں تم سے پیار ہے
پس تحریر : جس تاویل پر مسمی کو بین کیا گیا اس سے ملتی جلتی حرکت ایک ہنومان ٹائپ میمبر جو کبھی اوکاڑہ بل ہوتا ہے کبھی ثناع طارق کبھی کچھ ہوتا ہے، اس کی پوسٹوں میں دکھائی دیتا ہے، جس کی ایک ایک پوسٹ قارئین پر تشدد ہے
Last edited by a moderator: