کوئٹہ کے شہری کے گھر60ویں بچے کی پیدائش،بچوں کی سنچری کی خواہش

16%D9%82%D8%A6%D8%B9%D8%AA%D8%AA%D8%A7%D8%AC%D8%A7%D9%85%D9%86%D9%85%D8%A6%DA%BE%D8%A7%D9%85%D8%A7%D9%85%D8%AF.jpg

کوئٹہ کے رہائشی ایک شخص کے گھر 60ویں بچے کی پیدائش ہوئی ہے، جان محمد نامی شخص بچوں کی سنچری مکمل کرنے کا خواہش مند ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے رہائشی جان محمد کے ہاں نئے سال پر بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کےبعد اس کے بچوں کی مجموعی تعداد 60 تک پہنچ گئی ہے، جان محمد کے بچوں میں سے 5 بچے فوت ہوگئے جبکہ 55 حیات اور صحت مند ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جان محمد نے تین شادیاں کررکھی ہیں اور پیشے کے اعتبار سے وہ کوالیفائیڈ میڈیکل پریکٹیشنر اور سائیڈ بزنس چلاتے ہیں،ان کی رہائش کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر ہے اور کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں ان کا کلینک ہے، ان کی تینوں بیویاں اور تمام بچے ایک ہی گھر میں رہائش پزیر ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1609491476022689797
60ویں بچے کی پیدائش کے حوالے سے نجی خبررساں ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےجان محمد کا کہنا تھا کہ میری پہلی شادی 1999 میں ہوئی تھی جس کے بعد 2000 میں میرے گھر پہلے بچے کی پیدائش ہوئی، میری اس بیٹی کی عمر اب 22 برس ہوچکی ہے، نئے سال کے شروع ہوتے ہی ایک اور بچے کی پیدائش پر میں بہت خوش ہوں اسی لیے میں نے اس کا نام حاجی خوشحال خان رکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اللہ نے توفیق دی تو میں چوتھی شادی بھی ضرور کروں گا او ر اپنی نسل کو مزید آگے بڑھاؤں گا، میری خواہش ہے کہ میں بچوں کی سنچری مکمل کروں، اولاد اللہ کی دین ہے اور مجھے اللہ نے اپنے فضل سے کثیر بچوں سے نوازا ہے۔
 

Wake up Pak

(50k+ posts) بابائے فورم
قرآن مجید، دو، تین چار نکاح کی اجازت دیتا ہے. منکرین قرآن نا مانیں ان کی مرضی
خنزیر کے علاوہ کون سے جانور حرام ہیں ان کی نشاندھی ہماری حدیث میں موجود ہے
Mukare Quran woh loog hain jo ahadith ko Quran say milatay hain aur Allah key ayas ko jhutlatay hain.
Jahan tak haram janwar key baat hay tu thoori detail apni ahadith say tu batao.
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
Mukare Quran woh loog hain jo ahadith ko Quran say milatay hain aur Allah key ayas ko jhutlatay hain.
Jahan tak haram janwar key baat hay tu thoori detail apni ahadith say tu batao.
قرآن میں دو تین چار نکاح کی اجازت ہے. منکرین قرآن نہیں مانتے

جو قرآن کی نہیں مانتے انہیں حدیث کیا بتائی جائے​
 

Wake up Pak

(50k+ posts) بابائے فورم
قرآن میں دو تین چار نکاح کی اجازت ہے. منکرین قرآن نہیں مانتے

جو قرآن کی نہیں مانتے انہیں حدیث کیا بتائی جائے​
Matlab phir bhhagh gaay
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
قادیانی نے بھی تھوڑی سی ہی تبدیلی کی دین میں۔ سیاسی نظریات بت بعد میں آتے ہیں میرے لیئے دین پہلے نمبر پر رکھتا ہوں
چھوڑ یار جب تک بندہ اپنے منہ سے غیر مسلم ہونے کا اقرار نہ کر لے ہم اسے غیر مسلم کیسے قرار دے سکتے ہیں کیسے کسی کے ایمان کا فیصلہ کر سکتے ہیں
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
Matlab phir bhhagh gaay
منکرین ترجمے میں جو چاہے ہیر پھیر کر لیں. جس آیت میں دو، تین چار نکاح کی اجازت دی گئی ہے اس کا حوالہ دے چکا ہوں​
 

Back
Top