
شدت پسندوں کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکن نرگس بلوچ جاں بحق ہوگئی ہیں۔
خبررساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کا واقعہ کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی کے قریب پیش آیا ، نامعلوم افراد انےپی ٹی آئی کی سرگرم کارکن نرگس بلوچ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
https://twitter.com/x/status/1560984872331657216
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے ، انہوں نے اپنے چہرےڈھکے ہوئے تھے، ملزمان نے نرگس بلوچ پر گولیاں برسائیں اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،نرگس بلوچ کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالےکردیا ہے۔
گزشتہ سال نرگس بلوچ کےدو بچوں کو بھی دہشت گردوں نے فائرنگ کرکےقتل کردیا تھا، نرگس بلوچ نے بچوں کے قتل کا مقدمہ درج کرواکے ایک ملزم کو نامزد کیا تھا تاہم پولیس عرصہ گزرنے کے باوجود ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1561005981210902528