کوئٹہ سے تفتان جانیوالی بس سے 9 مسافروں کو اتار کر قتل کردیاگیا،

battery low

Minister (2k+ posts)

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نا معلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 11 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر نوشکی کے مطابق نوشکی کے مقام پر قومی شاہراہ پر ایک بس سے مسلح افراد نے 9 مسافروں کو اغوا کیا اور مسافروں کو لے کر قریبی پہاڑوں کی جانب فرار ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافر بس کوئٹہ سےتفتان جارہی تھی۔

بعد ازاں پولیس نے بتایا کہ نوشکی سے اغوا کیے جانے والے 9 مسافروں کی لاشیں برآمد ہوگئیں ،لاشیں قریبی پہاڑی کے قریب پل کے نیچے سے ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق کسی اغوا کار کو ہلاک یا گرفتار کرنے کی تصدیق نہیں ہوسکی، قتل کیے گئے مسافروں کا تعلق منڈی بہاؤ الدین،گوجرانوالہ اور وزیرآباد سے ہے۔

علاوہ ازیں نوشکی میں قومی شاہراہ پر گاڑی پر فائرنگ کے ایک اور واقعے میں 2 افرادجاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔

ڈی سی نوشکی نے بتایا کہ ایک جاں بحق شخص رکن صوبائی اسمبلی کا رشتے دارہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے نوشکی میں فائرنگ سے 11 افرادکے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، معصوم افراد پر حملوں میں ملوث دہشت گردوں کا پیچھا کریں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات کا مقصد بلوچستان کے امن کوسبوتاژ کرنا ہے۔


Source
 
Last edited by a moderator:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

‎إِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ


الله خیر کرے، تمام مرحومین کی خطائیں معاف اور مغفرت کرے اور لواحقین کو صبر دے . تمام زخمیوں کو جلد صحت عطا فرماۓ . آمین
 

RedTulips

Citizen
پاکستانی عوام درندوں کے بھیج زندگی گزار رہے ہیں۔ حکومت نام کی کوئی چیز تو ہے ہی نہیں ۔ ادارے اب ایک دوسرے کے ساتھ دست و گریباں ہیں عوام کو خاک تحفظ دینگے
 

Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
ہمارے حرامی ذرا پی ٹی آئی اور پولیس والوں سے ذرا فارغ ہو لے پھر دہشتگردوں کو بھی دیکھ لینگے

Oh bahi jo khud involve hon, unhon nay kiya dekhna hay, abhi bhi meri saadi qoum nhi samji game ko
 

carne

Minister (2k+ posts)
Simple questions:
How PTI was able to reign in terrorism in KP and the whole country?