
کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کےدوران خیبرپختونخوا میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے میدان مارلیا ہے۔
کنٹونمنٹ بورڈ کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق خیبر پختونخوا کے 37 وارڈز میں سے 33 وارڈز کے نتائج سامنے آگئے ہیں جن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سب سے زیادہ سیٹیں جیتنے والی پارٹی بن گئی ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر رہنما پاکستان تحریک انصاف مراد سعید نے اپنے بیان میں بتایا کہ تحریک انصاف نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے دوران خیبرپختونخوا میں واضح برتری حاصل کرلی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1437076455729635330
مراد سعید نے کہا کہ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 20 وارڈز میں فاتح قرار پائی، صوبے میں 6 آزاد امیدوار بھی فتح یاب ہوئے۔
رہنما تحریک انصاف کے مطابق ن لیگ نے 5، پاکستان پیپلزپارٹی نے تین جبکہ اے این پی نے 2 نشستیں حاصل کیں۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/80Lp5b3/15.jpg