گزشتہ روز تحریک انصاف کی رہنما کنول شوذب کا ایک کلپ وائرل ہوا تھا جس میں انہوں نے علیمہ خان پر تنقید کی
علیمہ خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہماری فیملی ہے، بہت افسوس ہوا جب علیمہ خان نے کہا کہ کون گوہر؟ اگر آپ کی تنظیم کے عہدوں کی عزت نہیں ہو گی تو کون کرے گا؟
انہوں نے مزید کہا کہ بیرسٹر گوہر کو منشی کہتے ہیں، میں تو علیمہ خان سے لڑوں گی، یا تو آپ اناؤنس کریں کہ سیاست میں آ گئی ہیں، آپ خان صاحب کی فیملی ہیں تو پارٹی کو برباد مت کریں، کنول شوزب نے علیمہ خان کے خلاف میدان میں
https://twitter.com/x/status/1922322914986041352
بعد ازاں کنول شوذب پر پی ٹی آئی حلقوں کی جانب سے تنقید ہوئی تو کنول شوذب کو وضاحت دینا پڑی اور اپنا کلپ سیاق وسباق سے ہٹ کر قرار دیدیا
ان کا کہناتھا کہ یہ وومن ونگ کی انٹرنل میٹنگ سے ریکارڈ کیا گیا سیاق و سباق سے ہٹ کر کلپ ہے جسے جان بوجھ کر اس وقت لیک کیا گیاہے۔ علیمہ آپا ہماری بڑی ہیں اور کسی بات پر اگر ہمیں اختلاف ہو تو ہم ان سے اپنا اظہار کھل کر کرتے ہیں ہم جمہوریت کی جنگ لڑ رہے ہیں ڈکٹیٹرشپ کی نہیں
کلپ شئیر کرنیوالے کو مخاطب کرتے ہوئے کنول شوذب نے کہا کہ آپکو گالیاں دینے کی آزادی ہے تو ہمیں اپنی جائز بات کہنے کی پوری آزادی ہے پارٹی میں
https://twitter.com/x/status/1922349026961174655
انہوں نے مزید کہا کہ اختلاف خان صاحب سے بھی ہو تو ان سے کھل کر اظہار کرتے ہیں اور وہ اس کو تحمل سے سنتے ہیں اور اسکا تدارک کرتےںہیں۔ اگر علیمہ آپا کی بات کو اٹھا کر غلط کوٹ کرکے کوئ بھی ایرے غیرے پارٹی کے عہدیداران کو گالیاں دیں گے تو ہمارا حق ہے کہ ہم آپس میں گلہ کریں کہ ایسا موقع کسی کو نہ دیں۔
کنول شوذب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئ کو ہم نے خون سے سینچا ہےاور اسکا دفاع اسکا ڈسپلن چلانا ہمارے لیڈر کا حکم ہے۔ جس پر پارٹی عہدیدار عمل کررہے ہیں کرتے رہیں گے۔ لہزا اس پر گالی گلوچ کرکے اور غداری کے فتویٰ دے کر ٹائم ضائع کرنے کی بجائے خان صاحب کی رہائ کے لئے مہم چلائیں شاباش مزید ٹوئیٹ کریں ۔
Last edited by a moderator: