کفایت شعاری پایسی، صرف صدر مملکت و چیف جسٹس کوہی بزنس کلاس میں سفر کی اجازت ہوگی
وفاقی حکومت کی کفایت شعاری پالیس کے تحت صرف صدر و چیف جسٹس کو ہی فرسٹ کلاس میں سفر کی اجازت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت اہم فیصلہ کرلیا ہےجس کے تحت صرف صدر مملکت اور چیف جسٹس آف پاکستان کو ہی فرسٹ کلاس میں سفر کی اجازت ہوگی۔
اس کے علاوہ وزیراعظم ، سروسز چیفس، چیئرمین سینیٹ ، اسپیکر قومی اسمبلی فرسٹ کلاس کے بجائے اب سے بزنس کلاس میں سفر کریں گے۔
وفاقی وزراء، اراکین پارلیمنٹ ، سیکرٹریز اور دیگر سرکاری افسران کو سرکاری دوروں پر صرف اکانومی کلاس میں سفر کی اجازت ہوگی، تمام سرکاری اہلکار صرف پی آئی اے میں ہی سفر کریں گے، وزراء، مشیران ، سیکرٹریز اور دیگر سرکاری افسران کو بیرون ملک جانے کیلئے وزیراعظم کی اجازت ضروری ہوگی۔
گریڈ 19 کے افسران کو بیرون ملک دوروں کیلئے متعلقہ سیکرٹری جبکہ گریڈ 20 کے افسران کو اپنے وزیر کی اجازت درکار ہوگی، کوئی بھی سرکاری افسر تائیوان کا سرکاری سفر نہیں کرے گا۔
پارلیمنٹ کے سیشنز کے دوران کسی بھی رکن پارلیمنٹ کو بیرون ملک سفر کی اجازت نہیں ہوگی، بیرون ملک دوروں کے دوران کوئی بھی سرکاری افسر کسی فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام نہیں کرے گا نا ہی دوروں کے دوران کسی بھی قسم کے سپورٹنگ اسٹاف کو ساتھ لے جاسکے گا۔