
کسی کے پاس کیا گارنٹی ہے کہ شریف وہی کریں گے جس کا وعدہ کر رہے ہیں؟ ظفرہلالی
نجی ٹی وی چینل کے پرورگرام میں میزبان ثمیمنہ پاشا کے سوال پر سینئر تجزیہ کار ظفرہلالی نے کہا کہ کون بھول سکتا ہے کہ ماضی میں کس طرح شریف برادارن اپنی کابینہ کے لوگوں کو چھوڑ کر سعودی عرب بھاگے، انہوں نے14 سال تک واپس مڑکر بھی اپنے ساتھیوں کو نہیں دیکھا۔
ظفر ہلالی نے کہا کہ کیا وجہ ہے شہباز شریف نفرت دکھاتے تھے پرویز الہی کیلئے اور چودھری پرویز الہٰی بھی شہباز شریف سے بڑے خفا تھے۔ انہوں نے ان کے والد کے ساتھ جس طرح کا سلوک کیا تھا ان کو یاد ہے، لیکن اب ان کے پاس سب بھول کے آئے ، یہ آخری موقع ہے ، تحریک عدم انہوں نے شروع کرنی ہی ہے ، شہباز شریف پر کیس شروع ہو رہے ہیں۔
تجزیہ کار نے اس صورتحال کو ایک انگریزی کے محاورے سے واضح کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایسی صورتحال ہے جسے the last throw of the dice کہا جاتا ہے۔ یہ ان کو کرنا ہی ہو گا کیونکہ ان کا کیس شروع ہو رہا ہے۔ یہ ان کا آخری چانس ہے اگر اس بار بھی تحریک عدم اعتماد ناکام ہو جائے تو 2023 تک کچھ نہیں ہوگا۔
سینئر تجزیہ کار نے ماضی کے واقعات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کسی کے پاس کیا گارنٹی ہے کہ وہ یقین کر لے کہ شریف جو کہہ رہے ہیں وہ وہی کریں گے انہوں نے پہلے بھی تو یہی کیا تھا پرویز الہی کے ساتھ وزارت اعلیٰ کا وعدہ کیا اور بعد میں شہبازشریف کو وزیراعلیٰ بنا دیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ شریف خاندان کے بارے میں کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا کہ وہ کیا کریں گے وہ خود ایک آرمی چیف کو مقرر کرتے ہیں اور پھر اسی کے ساتھ لڑائی کرتے ہیں۔ جو صدر ان کو بناتا ہے وہ بعد میں اسی کو گالی دیتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hilalu11u1.jpg