کسانوں کیلئے بری خبر،ایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کا فیصلہ مسترد

4ureefaiamusrafgdgd.png

وفاقی حکومت نے ایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا ہے، فیصلہ ای سی سی نے کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ای سی سی کی جانب سے ایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کی منظوری گزشتہ ہفتے دی گئی تھی، منظوری کے بعد سمری گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے ہونے والے اجلاس میں پیش کی گئی۔

سمر ی کے مطابق 10 ارب روپے کی لاگت سے ایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کی جائے گی، اس درآمد کیلئے حکومت کو 5 ارب 86 کروڑ سے زائد کی سبسڈی بھی دینی پڑے گی۔

درآمدی یوریا مقامی قیمت کے مقابلے میں 2ہزار 932 روپے فی 50 کلو تک مہنگی پڑتی، درآمد کیلئے ٹریڈنگ کارپوریشن نےٹینڈر بھی جاری کیا تھا، ای سی سی نے کم سے کم قیمت والی بولی کی منظوری دی تھی۔

تاہم وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ای سی سی کی سمری کو مسترد کرتے ہوئے یوریا درآمد کے عمل کو روک دیا گیا ہے۔