کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ،افریقہ کی ٹیم کے کوچ گراؤنڈ میں آ کر فیلڈنگ

11jpduminys.png

متحدہ عرب امارات میں آئرلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایک میچ کے دوران جنوبی افریقی بیٹنگ کوچ خود فیلڈنگ کیلئے میدان میں آگئے۔

تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والی تین ون ڈے میچز کے تیسرے اور آخری میچ میں سخت گرمی اور کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے باعث جنوبی افریقی بیٹنگ کوچ ڈومنی فیلڈنگ کیلئے میدان میں آگئے۔

https://twitter.com/x/status/1843341473066185126
بیٹنگ کوچ اس وقت میدان میں فیلڈنگ کیلئے آئے جب افریقی ٹیم کے کپتان ٹیمبا باوما گراؤنڈ میں موجود نہیں تھے، بیٹنگ کوچ نے فیلڈنگ کے فرائض سنبھالے تو شائقین کرکٹ چونک گئے۔

https://twitter.com/x/status/1843315444125704629
افریقی ٹیم کے متعدد کھلاڑی انجریز کا شکار ہیں اور کپتان باوما کی جگہ ریزا ہینڈرکس کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا، جبکہ ٹیم کی کپتانی ریسی وین ڈیرڈوسن نے سنبھالی۔


افریقی بیٹنگ کوچ ڈومنی 2019 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوئے تھے، شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ کے آخری اوورز میں ان کی فیلڈنگ اور ڈائیو کرکے گیند پکڑنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں اور سوشل میڈیا صارفین ان کی فٹنس اور بہترین فیلڈنگ پر انہیں داد دی۔

https://twitter.com/x/status/1843311594635407444
 

Back
Top