
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حال ہی میں شریف خاندان اور وزرا کی کرپشن پر تحقیقات کرنے والے سرکاری افسران اور اہم گواہوں کی اموات پر سوال اٹھادیا۔
عمران خان نے کہا ہے کہ مافیا اپنی کرپشن اور منی لانڈرنگ کو چھپانے کیلئے ہر حربہ استعمال کر رہا ہے۔ جس سے متاثر ہو کر وہ سرکاری افسران اچانک مر رہے ہیں جو ان کی کرپشن کی تحقیقات کر رہے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1537681750696300544
عمران خان نے اس حوالے سے ایک تفصیلی چارٹ کی شکل میں تصویر شیئر کی جس میں مرنے والے 7 افراد کا ذکر ہے، ان میں گلزار احمد، مزمل راجہ، غلام شبیر، مقصود چپڑاسی، ڈاکٹر رضوان، ندیم اختر اور عمران رضا عباسی کے نام شامل ہیں۔
مذکورہ بالا ناموں میں سے ڈاکٹر رضوان، ندیم اختر اور عمران رضا اعلیٰ سرکاری افسروں کے نام ہیں جن میں سے صرف ندیم اختر ہارٹ اٹیک کے بعد بچ سکے ہیں جبکہ ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان ہارٹ اٹیک سے اور عمران رضا عباسی خود کشی کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔
ان کے علاوہ باقی تمام گلزار احمد، مزمل راجہ، غلام شبیر، مقصود چپڑاسی شریف خاندان کے فرنٹ مین تھے جن میں سے گلزار احمد کی موت کی وجہ سامنے نہیں آ سکی جبکہ باقی سب لوگ ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ہوئے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shehbaz-and-hamza-casess.jpg