کرپشن کا بھانڈا کیوں پھوڑا؟چیئرمین اینٹی کرپشن سندھ فرحت علی جونیجو برطرف

5sindjhaanticrruotiosjksjdjs.png

سندھ حکومت نے چیئرمین اینٹی کرپشن فرحت علی جونیجو کو عہدے سے ہٹادیا، فرحت جونیجو کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے,فرحت علی جونیجو پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر ہیں۔

پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر چیئرمین اینٹی کرپشن فرحت جونیجو کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی,فرحت جونیجو نے وزیراینٹی کرپشن محمد بخش مہر کو خط میں لکھا تھا کہ مجھے کرپشن میں حصے کے طور پر لفافہ دیا گیا جسے واپس کردیا تھا، پرائیویٹ شخص ڈائریکٹراینٹی کرپشن کی ملی بھگت سے کرپشن کا سسٹم چلاتا ہے۔


اپنے خط میں انہوں نے لکھا کہ محکمہ اینٹی کرپشن ماہانہ 6 سے 7 کروڑ روپے مختلف محکموں سے رشوت لے رہا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر سے 15 لاکھ، سرکل افسر سے 10 لاکھ روپے ماہانہ رشوت مقرر کر رکھی ہے,ذرائع کے مطابق پرائیویٹ شخص صوبائی وزیرمحمد بخش مہر کا قریبی دوست ہے۔


https://twitter.com/x/status/1796561832557109572
 

Back
Top