کرونا نامہ اور پٹوار خانہ

Ahmed Jawad

MPA (400+ posts)
کچھ دن پہلے گھر میں سب کو بخار ہوا تو شبہ پیدا ہوگیا کہ کرونا وائرس ہے۔ ایک زوردار بحث چھڑ گئی کہ گھر میں کرونا کون لے کر آیا ہے۔ بچے سکول جاتے ہیں اور میں آفس، تھوڑا سوچنے کے بعد میں نے اپنا فیصلہ سنایا کہ جو بھی لے کر آیا ہے ہم باہر جانا تو نہیں چھوڑ سکتے، روٹی بھی کھانی ہوتی ہے۔ پاکستان میں کرونا کون لیکر آیا کا معاملہ بھی ایسے ہی ہے، جو ۱ کروڑ پاکستانی پاکستان کو ۲۵ ارب ڈالر بھیجتے ہیں، ان میں سے بہت سے کرونا کے ڈر سے مرنے کے لئے پاکستان بھاگے اور کچھ یہ بیماری بھی لے گئے۔ کچھ ایرانی زائرین ، کچھ تبلیغی بھائی، اپنی طرف سے خدا کو راضی کرتے کرتے اسکا شکار ہوئے، یہ ایسی منحوس چیز ہے کہ اللہ کے گھر عمرے کرنے والوں کو بھی لگ گیا۔ پاکستان بھی ایک گھر ہے اور گھر کا سربراہ اپنے مکینوں کی فکر کرتا ہے ان کو باہر نہیں پھینکتا۔ اٹلی نے سارا اٹلی بند کروا لیا لیکن چائنہ میں رہنے والوں

کو وبا کا سن کر بلایا۔ یوکے، جرمنی اور امریکہ دنیا بھر سے اپنے شہریوں کو واپس بلا رہے ہیں۔ صرف اس ڈر سے کہ ہم ان کا بہتر خیال رکھیں گے حالانکہ یوکے اور نیویارک کا ہیلتھ سسٹم جام ہورہا ہے
ا

ایک طالبعلم کے لئے یہ بہت دلچسپ ہے۔ ایک اندازہ سا ہوتا ہے دنیا بھر کے ملک اور ادارے کتنے مضبوط ہیں۔ پہلے تو یوں لگتا تھا جیسے ترقی یافتہ اور پسماندہ ممالک ایک دوسرے سے ہزاروں سال دور ہیں لیکن اب احساس ہوتاہے کہ اصل فاصلہ کتنا ہے۔ پہلی مرتبہ ایک تقابلی جائزہ لیا جاسکتا ہے کہ مہذب لوگ کتنے مہذب ہیں اور یہ سب ڈھانچے کتنا بوجھ برداشت کرسکتے ہیں۔

کرونا کے دوران ذخیرہ اندوزی، افراتفری اور بقا کی دوڑ مئں لگے یورپینز بالکل پاکستانیوں جیسے لگ رہے تھے ۔ ان ممالک میں یہ اسٹڈی پہلے سے کر لی گئی تھی کہ کرونا سے بچنا نا ممکن ہے، جرمن چانسلر نے پہلا کیس آنے پر کھری کھری سنا کر کہا ۷۰فیصد لوگ اسکا شکار ہونگے۔ امریکہ میں وبا پھوٹنے سے مہینہ پہلے اسٹاک مارکیٹ گر چکی تھی جسکا مطلب ہے سرمایہ کار کو سب اندازہ تھا۔اسکول بند کئے گئے جب ہزار لوگ بیمار تھے، لاک ڈاون ۲۰ ہزار کے آس پاس۔ پاکستان میں سب وقت سے پہلے ہورہا ہے۔ اگر پاکستان میں لاک ڈاون شور مچا کر کردیا جاتا تو امن وامان کا مسئلہ پیدا ہو جانا تھا، یورپ میں تو ٹشو پیپرز پر لڑائی ہوئی پاکستان میں تو لوگوں نے تو کسی کے گھر نہیں چھوڑنے تھے۔ اس مسئلے کو پھر بھی اچھی طرح سے ہینڈل کیا گیا لیکن میڈیا پر ایک تنقید چل رہی ہے کہ کرونا پاکستان میں آنا نہیں چاہئے تھا۔ ایک ایسی وبا جو دنیا کے صرف چار ممالک میں نہیں ہے اور ان چار ممالک میں بھی گمان ہے کہ جھوٹ بولا جارہا ہے جیسے شمالی کوریا، برما وغیرہ، اس وبا کے اسقدر دیر سے پاکستان آنے پر حکومت کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔یوں لگتا ہے یورپ ، امریکہ اور چائنہ سمیت ساری دنیا کے ۱۹۲ ممالک میں کوئی پاکستانی اینکرز اور دانشوروں سے بڑا لیڈر نہیں ہے ورنہ کہیں بھی وبا آنے کا سوال ہی نہ پیدا ہوتا۔جن لوگوں کو پہلے ہی تحریک انصاف اور عمران خان سے چڑ تھی ان کے منہ سے جھاگ نکلنا شروع ہوگئی اور گالیوں کی بوچھاڑ جاری ہے۔ جیو ٹی وی اور اپوزیشن کے ہاتھ میں تو سونے کی کان لگ گئی ہے۔ ایک تو وفاقی حکومت بڑا ہونے کی وجہ سے کسی پر تنقید نہیں کرسکتی اوپر سے اپوزیشن لیڈر پریس کانفرنسز کر کے قوم کے ہیرو بننے کے چکر میں ہیں۔ چار محلوں پر محیط ڈینگی پر قابو پاتے ہوئے جنھوں نے سیکڑوں بندے مروا دیئے وہ بھی ڈیٹول سوپ بنے ہوئے ہیں۔

پھر سندھ حکومت جو کہ بلوچستان سے آنے والے لوگوں کوفوری قرنطینہ کرنے میں ناکام ہوئی، اور اب بھی وہاں متاثرہ لوگوں کے علاقوں کو سیل نہیں کیا جارہا، جیسے سعید غنی کی یونین کونسل کو سیل کرنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے، ان کی پریس کانفرنسز پر ہی تمغہ کارکردگی دے دئے گئے۔ بالکل وہی اقدامات جو پنجاب اور خیبر پختونخواہ بہتر کررہے ہیں۔ انکو مکمل نظر انداز کردیا گیا۔ پنجاب اور کے پی میں کورونا کی تصدیق ہونے پر پورے علاقے بند ہورہے ہیں، کلورین سپرے ہورہے ہیں، جو ابھی تک میں نے یورپ میں بھی نہیں دیکھے۔ امید ہے گراونڈ پر بہت بہتر صورتحال ہوگی ، کراچی اور سکھر سے جو ویڈیوز انٹرنیٹ پر آ رہی ہیں، وہ سندھ حکومت کی پریس کانفرنس سے میل نہیں کھا رہی ہیں۔ل
۔
 
Last edited by a moderator:

Last Gladiator

Politcal Worker (100+ posts)
92134559_211911596911000_2969581976622727168_n.jpg
 
Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
حکومت تو خود لاک داؤن پر دو حصوں میں بٹی ہوئی تھی - خان صاحب نے لاک داؤن نہ کرنے کا اعلان کیا مگر ان کی اپنی حکومت والے دو صوبوں نے لاک ڈاؤن کر دیا - کیا کوئی اس کے پیچھے کی کہانی بتائے گا ؟ کیا عثمان بزدار اور محمود خان میں اتنی ہمت تھی کہ خان صاحب کے فیصلے کے خلاف جاتے ؟ شہباز شریف آیا نہیں اسے ایمر جنسی میں بلایا گیا انہوں نے ہی بلایا جنہوں نے بزدار اور محمود خان سے لاک ڈاؤن کرایا - کیا خان صاحب نے اپنے دونوں وزراۓ اعلی کی سرزش کی کہ کہ تم نے میری حکم عدولی کیوں کی ؟ نہیں کی کیونکے جن طاقت وروں نے لاک ڈاؤن کرایا انہوں نے ہی خان صاحب کو چپ بھی کرایا - انہوں نے ہی شہباز شریف کو باہر سے بلا کر مشورے کئے - ڈینگی وائرس سے دو چار نہیں لاکھوں لوگ متاثر ہوئے اور چار سو کے قریب اموات ہوئیں اس کے بحد یہ کنٹرول ہو گیا یہ بہت بڑی کامیابی تھی - ڈینگی پاکستان کی حد تک زیادہ ہلاکت خیز تھا یہ الگ بات ہے اس کا دائرہ اثر زیادہ تر پنجاب تھا - اگر آپ یہ دیکھیں کہ کتنے لوگوں کو ڈینگی ہوا اور ان میں سے کتنے مرے تو پاکستان میں ڈینگی کی تباہ کاریاں کورونا سے کہیں زیادہ تھیں -
 
کرونا ابھی شروع ہوا ہے۔ ڈینگی کا ڈیتھ ریٹ اور آر ناٹ دونوں کرونا سے کہیں کم ہے۔
 
Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
کرونا ابھی شروع ہوا ہے۔ ڈینگی کا ڈیتھ ریٹ اور آر ناٹ دونوں کرونا سے کہیں کم ہے۔
جی آپ درست کہتے ہیں ممکن ہے آگے جا کر کرونا سے مرنے والوں کی تعداد چار سو زیادہ ہو جائے مگر فلحال تو کورونا کا خوف بہت زیادہ ہے مگر ہلاکتیں محض تریسٹھ ہوئی ہے - ڈینگی کو تلف کرنے کے لئے بہت بڑے پیمانے پر اقدامات کرنے پڑے تھے یہ اتنا آسان نہ تھا اس لئے کہتا ہوں جس کا جو کریڈٹ بنتا ہے اسے دیں - اگر کل کو پاکستان سے کرونا وائرس ختم ہوتا ہے تو موجودہ حکومت اس کے لئے مبارک باد کی حقدار ہو گی -
 
Back
Top