
گزشتہ روز کرم ایجنسی میں دہشتگردوں نے وحشیانہ حملے میں بچوں اور عورتوں سمیت تقریبا 50 افراد کو شہید کر دیا، جس نے پورے علاقے کو خون میں نہلا دیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی لاپرواہی اور فورسز کی ناکامی کی وجہ سے دہشتگردوں نے اس سفاکانہ کارروائی کو انجام دیا۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ قومی میڈیا اور حکومت نے اس سانحے کو نظر انداز کر دیا اور اپنی توجہ سیاسی معاملات پر مرکوز رکھی۔
اسی دوران وزیردفاع خواجہ آصف نے ایک پریس کانفرنس کی جس میں وہ عوام کو سانحہ کرم پر تسلی دینے یا کوئی واضح پالیسی بیان دینے کے بجائے، سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے رہے۔ ان کی گفتگو کا زیادہ تر حصہ بشریٰ بی بی پر طنزیہ جملے بازی اور دیگر غیر متعلقہ معاملات پر مشتمل تھا۔
یہ صورتحال عوام میں شدید غم و غصے کا باعث بنی ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین حکومت اور میڈیا کی بے حسی پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ لوگ مطالبہ کر رہے ہیں کہ سانحہ کرم کے شہداء کے لیے انصاف فراہم کیا جائے اور دہشتگردی کے خلاف موثر اقدامات کیے جائیں۔
عبداللہ مومند نے کہا پختونخوا میں کل 100 لاشیں گری ہے مگر وزیر دفاع جن کو آج کرم میں متاثرہ لوگوں کے درمیان ہونا چاہیے تھا وہ ٹی وی پر بھابی اور نند کی لڑائی بیان کررہے ہیں۔ شرم کا مقام ہے ن لیگ کے لیے۔
https://twitter.com/x/status/1859891553340477756
سینیئر صحافی ریاض الحق نے کہا یقین نہیں آتا کہ وزیر دفاع نے 45 منٹس کی پریس کانفرنس میں اتنے بڑے واقعے پر ایک لفظ تک نہیں کہا
https://twitter.com/x/status/1859898526580523020
حامد میر نے کہا کرم کی صورتحال پر سیاسی جماعتوں اور میڈیا کا رویہ انتہائی افسوسناک ہے سیاسی جماعتوں کی لڑائی میں فریق بن کر میڈیا نے اس قومی سانحے کو نظرانداز کر کے ظلم کرنے والوں کا ساتھ دیا ہے
https://twitter.com/x/status/1859871326829478134
ثاقب بشیر نے کہا آج کل ایسی دردناک خوفناک خبروں کو دبا کر سمجھا جاتا ہے سب اچھا چل رہا ہے یہ رویہ انتہائی افسوناک ہے ان قیمتی جانوں کے دردناک طریقے سے قتل عام کا ذمہ دار کون ہے ؟ کیوں سیکورٹی میں ناکامی ہوئی ؟ کیا جو سیکورٹی دینے میں ناکام ہوئے ان کے خلاف کوئی ایکشن ہوگا ؟ یہ رہ سوالات ہیں جن کے جوابات آنے چاہییں
https://twitter.com/x/status/1859824180335612313
ارم ضعیم نے ٹویٹ میں کہا بےشرم بے حیاء کل 100 سے زائد پاکستانی مار دیے گئے اور یہ بابا عمران خان کے گھر کے باہر سے نہیں اُٹھ رہا۔ کیسے بے حیاء ہیں بجائے متاثرین کے گھروں کو جانے کے اپنی جعلی حکومت کی بقاء کے لیے خان خان کر رہے ہیں۔ خان نے ٹھیک کہا تھا آپ بھی بے حیاء اور آپکے ہینڈلرز بھی بےحیاء
https://twitter.com/x/status/1859910064179740849
https://twitter.com/x/status/1859891897352995220
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1khawajajasifkibahissyyd.png
Last edited: