
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھتے ہی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 20 فیصد اضافے کا اعلان سامنے آ گیا ہے آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل میں کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
ترجمان آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت بڑھنے پر 50 فی صد ٹرانسپورٹ احتجاجاً کھڑی رکھیں گے اور عملے کو فارغ کردیا جائے گا۔ کیونکہ ٹرانسپورٹروں کے لیے گاڑیاں چلانا ناممکن ہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روزحکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جس کے بعد پیٹرول ملکی تاریخ میں پہلی بار 209 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرگیا۔ اس حوالے سے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔
مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 30 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 204 روپے 15پیسے ہوگی، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بڑھا کر 178 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت بڑھا کر 181 روپے 94 پیسے کردی گئی ہے۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 209 روپے 86 میں ملے گا۔ اس اعلان کے بعد پٹرول پمپس پر بہت زیادہ رش بھی دیکھنے میں آیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/public-tns-50.jpg