کراچی کے ریڈ زون میں جعلی پولیس اہلکاروں نے غیر ملکی شہری کو لوٹ لیا

16karchikcyyysshheri.png

کراچی کے ریڈ زون میں جعلی پولیس اہلکاروں نے غیر ملکی شہری کو تلاشی کے بہانے لوٹ لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے آرٹلری میدان کے نجی ہوٹل کے باہر ایک واردات پیش آئی جس میں ملزمان نے تلاشی کے بہانے ایک غیر ملکی مہمان کو لوٹ لیا۔

رپورٹ کے مطابق فرانس سے آئے ادریسی نامی شہری کو ایک سفید کار میں سوار افراد نے تلاشی کیلئے روکا اور خود کو پولیس اہلکار ظاہر کیا۔

ملزمان نے تلاشی کے دوران غیر ملکی شہری کا پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات چیک کرتے ہوئے 5 ہزار یورو چھینے اور فرار ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گاڑی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے ، تاہم غیر ملکی شہری کی جانب سے ابھی تک مقدمہ درج نہیں کروایا گیا ہے، ادریسی نامی شہری اپنی مذہبی تقریبات میں شرکت کیلئے کراچی پہنچا تھا۔
 

Back
Top