
کراچی کے علاقے ملیر سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ کے شوہر ظہیر احمد کا کہنا ہے کہ اس کا دعا سے پب جی گیم کے ذریعے رابطہ ہوا۔
ظہیر نے ایک بیان میں کہا کہ میں لاہور کا رہائشی ہوں، دعا اور میرا رابطہ پب جی گیم کے ذریعے ہوا اور پچھلے تین سال سے ہمارا رابطہ تھا۔
دعا ظہرہ کے شوہر نے کہا کہ وہ کراچی سے خود آئی ہے، اس نے میرے گھر کے باہر آکر مجھے میسج کیا، وہ رینٹ کی گاڑی پر گھر کے باہر پہنچ گئی ہے۔
ظہیر احمد کا کہنا تھا کہ میرے گھر والے شادی پر آمادہ تھے، میرے گھر والے بھی چاہتے تھے کہ دعا کے گھر والے رضامند ہوں لیکن دعا کے گھر والوں نے شادی کیلئے مثبت جواب نہیں دیا۔
ظہیر نے بتایا کہ یہی وجہ ہے کہ دعا شادی کیلئے خود اپنا گھر چھوڑ کر آ گئی تھی۔ ظہیر نے کہا کہ میں پڑھتا ہوں، ایف ایس سی کی ہے اور یونیورسٹی میں داخلے کے لیے درخواستیں دے رکھی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ویڈیو پیغام میں دعا زہرہ کا کہنا تھا کہ میں مرضی سے اپنے شوہر کے ساتھ ہوں، میں گھر سے کوئی قیمتی چیز لے کر نہیں آئی، میں نے اپنی مرضی سے کورٹ میرج کی ہے۔
دعا زہرہ نے الزام لگایا کہ انکے والدین اسے مارتے پیٹتے تھے اور اسکی زبردستی شادی کرنا چاہتے تھے
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/du-1121.jpg