
جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے گرین لائن منصوبے کی مخالفت کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی کے ساتھ وفاق اور سندھ حکومت ظالمانہ سلوک کررہی ہے ،انہوں نے کہا کہ جس شہر کو روزانہ چار سے پانچ ہزار بسوں کی ضرورت ہے 14 سال میں سندھ حکومت نے شہر کو صرف 10 بسیں دی ہیں اور وہ بھی سڑکوں پر نظر نہیں آتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 6،7 سال پہلے سے وفاقی حکومت کی جانب سے دو سو گرین بسوں کا معاہدہ تھا جسے لٹکایا گیا کبھی کہا گیا صوبہ دے گا کبھی کہا گیا وفاق دے گا ، خیر ان دو سو بسوں میں سے 40 ،40 کرکے 80 بسیں شہر میں پہنچی ہیں مگر وہ بھی پوری نہیں چل رہی ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ بسوں کی کمی کی وجہ سے گرین لائن کے اسٹاپوں پر رش کی وجہ سے ایک انارکی کی سی کیفیت ہوتی ہے، چونکہ یہ منصوبہ غلط طریقے ، غلط پلاننگ سے بنایا گیا اس کے نتیجے میں 22،23 لاکھ سفر کرنےو الے روٹ پر وہاں 8 سے 10 ہزار لوگوں کو سہولت فراہم کردی گئی ہے۔
رہنما جماعت اسلامی نے کہا کہ سہولت بھی ملی تو ادھوری یعنی جس مسافر کو ٹاور تک جانا ہو اسے نمائش پر اترنا پڑے گا، اور پھر دوبارہ سے سواری لینا پڑی گی ، اسی طرح منزل مقصود پر پہنچنا ہے تو کیا فائدہ ہوا ایسے منصوبے کا؟
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15afiznaeemm.jpg