
کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں ہوٹل پر چھاپہ مارنے کیلئے آنے والے پولیس اہلکاروں پر کئی افراد نے تشدد کیا، ہوٹل میں موجود متعدد افراد نے ایس ایچ او سمیت اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس اہلکاروں پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران تشدد کیا گیا جس کے نتیجے میں ان کی وردیاں پھٹ گئیں۔ پرتشدد واقعہ کے بعد ایس ایچ او اور پولیس اہلکاروں سے ہاتھاپائی اور تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی افراد نے پولیس ٹیم پر تشدد کیا اور ان کی وردیاں پھاڑ دیں۔ جب کہ حالات قابو سے باہر دیکھ کر پولیس ٹیم کو جان بچا کر بھاگنا پڑا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق پولیس پارٹی ماڈل کالونی میں ہوٹل پر چھاپہ مار کارروائی کے لیے گئی تھی، پولیس جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر ہوٹل پہنچی تاہم ہوٹل مالکان کی جانب سے نہ صرف ملزمان کو فرار کرایا گیا بلکہ پولیس اہلکاروں پر تشدد بھی کرایا گیا۔
واقعہ کے خلاف پولیس نے کار سرکار میں مداخلت اور پولیس یونیفارم پر ہاتھ ڈالنے پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا، ڈی ایس پی اور ایس پی نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا اور کارروائی کی ہدایت کر دی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/karachi-police-and-pl.jpg
Last edited: