کراچی : پولیس کا گدارگروں سے بھتہ لینے کا انکشاف،عدالت نے نوٹس جاری کردئیے

bgger-karachi.jpg


عدالت نے گداگر کی درخواست پر پولیس اہلکاروں کو نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں سیشن عدالت جنوبی میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے بھتہ لینے کیخلاف معزور گداگر محمد ساجد کی اہلکاروں پر مقدمہ درج کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، پولیس اہلکاروں میں زرین، نیازی، جاوید، پرویز و دیگر شامل ہیں۔

گداگر کے وکیل بلاول منگی کا موقف تھا کہ میرا موکل ایک ٹانگ سے محروم ہے اور کینٹ اسٹیشن پر بھیگ مانگتا ہے، فریئر تھانے سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکاروں نے چرس بیچنے کا کہا تاہم منع کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

گداگر کے وکیل نے مزید کہا کہ وہ جو بھیک مانگا کر کماتا ہے، سادہ لباس پولیس اہلکار چھین کر لے جاتے ہیں۔

سیشن عدالت جنوبی نے معزور گداگر کی درخواست پر بھتہ لینے والے پولیس اہلکاروں کےخلاف نوٹس جاری کردیے ہیں اور ڈی ایس پی سے جواب طلب کرلیا ہے۔
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
نشہ کی فروخت، سمگلنگ، گداگری، ڈکیٹیاں، اور جسم فروشی جیسے تمام کالے دھندے پولیس کی سپورٹ اور سرپرستی میں ہی ہورہے ہیں اگر کوی طوائف شریف بننے کی کوشش کرے تو سب سے پہلے اسے علاقے کا ایس ایچ او اٹھا کر لے جاے گا
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے
ہوتی تو ہے لیکن پر جانے کہاں ہوتی ہے
کم از کم پولیس والوں میں تو نہیں ہوتی….اب اس میں کیا
 

Back
Top