
کراچی میں دن دیہاڑے ڈکیتی کا واقعہ، گھر کی دہلیز پر ڈکیتی کے دوران خاتون اور ڈاکو گتھم گتھا ہونے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے بلاک 13 ڈی ون میں دن دہاڑے ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا جس میں گھر کی دہلیز پر ڈکیتی کے دوران خاتون اور ڈاکو گتھم گتھا ہوگئے، ڈاکو نے خاتون کے گلے سے چین کھینچنے کی کوشش کی، خاتون کی جانب سے مزاحمت کرنے پر اس کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
واقعہ کی سی سی فوٹیج سامنے آگئی جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اپنے گھر میں داخل ہونے کے لئے دہلیز پر کھڑی ہوئی تو پیچھے سے آنے والے ڈاکو نے خاتون کی گردن پر ہاتھ رکھا اور چین چھیننے کی کوشش کی، خاتون نے تھوڑی مزاحمت کی تو ڈاکو نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا اور خاتون کے گلے سے چین اتارنے کی کوشش کے دوران منہ پر تھپڑ بھی مارے اور چین چھین لی۔
https://twitter.com/x/status/1455156675040661509
جب دونوں ملزمان فرار ہونے لگے تو ایک راہ گیر ملزموں کی طرف بھاگا تو ملزمان موٹرسائیکل پر دوسری جانب فرار ہوگئے۔
فوٹیج میں موٹرسائیکل سوار ملزموں کے چہرے واضح ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8ksc1nov.jpg