
کراچی میں لوٹ مار کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نا سکا، چوروں نے عام شہریوں کے بعد اب شہر کے اسپتالوں میں بھی وارداتیں شروع کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے انچولی میں واقع ایک نجی اسپتال میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی ہے جس میں 4 نقاب پوش ڈکیتوں نے اسپتال سے سولر پلیٹیں اور بیٹریاں چرا لی ہیں۔
پولیس کے مطابق 4 سے زائد ملزمان صبح پانچ بجے اسپتال میں داخل ہوئے، ملزمان کے 2 ساتھی اسپتال کے باہر پہرہ دینے کیلئے بھی تعینات تھے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے اسپتال کے چوکیدار کو رسیوں سے باندھ کر ایک کمرے میں قید کردیا اور پورے اسپتال میں پھیل گئے، ملزمان نے جو قیمتی چیز سمجھ آئی وہ اڑا لی۔
ڈاکو نا صرف اپنے ساتھ سولر پلیٹیں، بیٹریاں، لیپ ٹاپس اوردیگر سامان لے اڑے بلکہ جاتے جاتے سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ اور ڈی وی آر بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔