
کراچی میں وفاقی حکومت کے پلان کے تحت ایک اور بڑا پراجیکٹ مکمل ہوگیا ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے بیان میں اس پیش رفت کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کراچی پلان کے تحت ایک اور وفاقی منصوبہ مکمل ہوگیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1472107751807533056
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ محمود آباد نالے میں میلوں پھیلے کچرے کے ڈھیر کی صفائی کا تھا جسے ساڑھے تین ارب روپے کی لاگت سے پختہ ڈرین کی تعمیر سے مکمل کیا گیا ۔
اسد عمر نے کہا کہ اس منصوبے میں سیوریج کے نظام کی بہتری اور نالے کے دونوں اطراف 7 اعشاریہ 2 کلومیٹر 15 فٹ چوڑی سڑکوں کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے۔
انہوں نےکہا کہ ہماری حکومت نے جو کہا تھا وہ کرکے دکھارہے ہیں کراچی سے اچھی خبروں کا سلسلہ جاری رہے گا، انشااللہ۔
https://twitter.com/x/status/1472173005279277060
https://twitter.com/x/status/1472167546136760329
یادرہے کہ اس سے قبل کراچی میں وفاقی حکومت نے گرین لائن منصوبہ مکمل کرکے گزشتہ ہفتے ہی اس کا افتتاح کیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4nala.jpg