
کراچی میں ماں اور بہن کے سامنے نوجوان شاہ رخ کو قتل کرنے والے پولیس اہلکار کی مصروفیات سے متعلق دوران تفتیش اہم انکشافات سامنے آگئے ہیں۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ کو قتل کرنےو الے پولیس اہلکار فرزند جعفری کے ساتھ موجود عمران نے سیکشن 54 کی بنیاد پر گرفتاری کے بعد پولیس کو واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے اہم انکشاف کیے ہیں۔
عمران نے پولیس کو کشمیر روڈ پر ماں اور بہن کے سامنے نوجوان شاہ رخ کو قتل کے بعد فرزند کی تمام مصروفیات سے پولیس کو آگاہ کیا ۔
عمران نے بتایا کہ ہم کشمیر روڈ پر تھے فرزند نے مجھ سے سستہ اسلحہ دلوانے کا دعدہ کیا تھا ، اچانک عمران نے ایک رکشہ کو دیکھ کر اپنا رستہ بدل لیا جس پر حیران ہوتے ہوئے میں نے پوچھا کہ ہم کدھر جارہے ہیں ، فرزند نے جواب دیا کہ ہمیں ایک کام ہے۔
عمران کے مطابق فرزند نے رکشہ میں خواتین کو سونے کے زیوارت پہنے دیکھا تھا، اس نے ایک جگہ پر مجھے اتارا اور خود رکشہ کے پیچھے چلا گیا ، تھوڑی دیر کے بعد وہ واپس آیا تو اس نے کپڑے سے اپنا منہ ڈھانپ رکھا تھا ۔
عمران نے کہا میرے پوچھنے پر فرزند نے کہا سردی لگ رہی ہے، وہاں سے ہم پہلے صدر میں ایک اسلحہ کی دوکان پر گئے اور بعد میں اورنگی ٹاؤن میٹروول اسلحہ شاپ پر آگئے، اسلحہ کی دوکان پر پہنچتے ہی فرزند نے نہ صرف منہ سے کپڑا ہٹادیا بلکہ جیکٹ بھی اتار دی اور کہا کہ گرمی لگ رہی ہے۔
عمران نے بتایا کہ میں فرزند کے رویے میں اتنی تبدیلیاں دیکھ کر حیران رہ گیا، وہ اتنے اطمینان سے بیٹھا تھا کہ اسے دیکھ کر نہیں لگتا تھا کہ کچھ ہوا ہوگا، جب میں وہاں سے اپنے گھر پہنچا تو ٹی وی پر خبر چلتی دیکھی تب مجھے احساس ہوا کہ یہ واردات فرزند نے کی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/case-sharukha.jpg