
کراچی میں مبینہ طور پر قانون نافذ کرنے والےاداروں کے مخبر کو ایک مقام پر بلا کر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کے قریب راجپوت کالونی میں ایک شخص کو فون کرکے گلی میں بلا کر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا،
مقتول کی شناخت 30 سالہ تحسین رضا عرف انا کے نام سے ہوئی ہے،مقتول علاقے میں غنڈہ گردی، مار پیٹ اور جھگڑوں کی وجہ سے بدنام تھا، متعدد لوگوں کو مارمار کر لہو لہان بھی کرچکا تھا۔
ترجمان سندھ پولیس کے مطابق ہفتہ کی صبح بھی مقتول نے گھر کے قریب ایک موٹر مکینک کی دوکان پر کام کرنے والے لڑکے کو لوہے کی سلاخ مار کر اس کے ہاتھ کی ہڈی توڑ دی تھی،مقتول ایک حساس ادارے کے افسر کی گاڑی چلاتا تھا ، خود کو پولیس انفارمر ااور پولیس والا بتاتا تھا، ندیم عرف ڈکیت نامی شخص کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا بھی تھا اور عید الاضحیٰ کے موقع پر اس کا ندیم ڈکیت سے جھگڑا بھی ہوا تھا۔
ایک ہفتے قبل مقتول کے یہاں بیٹی پیدا ہوئی تھی، ہفتے کےروز اپنی بیٹی کے عقیقے کی تیاری کے دوران اسے ایک نامعلوم فون کال آیا جس نے اسے گھر کےقریب ایک گلی میں آنے کیلئے کہا، مقتول گلی میں گیا جہاں ایک نامعلوم شخص نے تین سے چار منٹ تک بات کرنے کے بعد پستول نکال کر فائرنگ کردی اور فرار ہوگیا۔
انتہائی قریب سے ہونےوالی فائرنگ کے نتیجے میں مقتول کے سینے اور گردن میں دو گولیاں لگیں، مقتول گلی میں تڑپتا رہا مگر کسی نے اسے اٹھایا نہیں،مقتول کی پھوپھی آئیں، انہوں نے لوگوں سے ایمبولینس منگوانے یا پولیس کو فون کرنے کیلئے موبائل فون مانگا مگر کسی نے نا فون دیا نا ہی کال ملائی اور نا ہی کوئی مدد کی۔
بعد ازاں اپنی مدد آپ کے تحت مقتول کی لاش کو گلی سے نکال کر با ہر لایا گیا جس کے بعد چھیپا ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول کو لودھی نامی شخص نے گھرسے فون کرکے بلا کر فائرنگ کرکے قتل کی، واقعہ کے وقت علاقے میں بہت سے لوگ موجود تھے تاہم گھر والے اور محلے والے پولیس کو کچھ بھی نہیں بتارہے، تحقیقات کے بعد جلد ملزمان کو گرفتار کرلیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/police-karachi-pak-mk.jpg
Last edited by a moderator: