
کراچی کےعلاقے صدر میں بیوی نے شوہر کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے،اور پھر آرام سے سو گئی،پولیس نے ملزمہ کوگرفتارکرکے تحقیقات شروع کردیں،ایس ایس پی زبیرنذیر شیخ کے مطابق گھر کے مختلف حصوں سے مقتول کی لاش کے اعضاء ملے ہیں،خاتون کے قبضے سے مختلف اوزار بھی ملے ہیں۔
خاتون خود بھی اعضاء کے قریب ہی آرام سے سو رہی تھی، پولیس کے مطابق خاتون کے ہاتھ اور کپڑے پر خون کے دھبے موجود تھے اور سارے شواہد اس کے خلاف تھے،ایس ایس پی زبیرنذیر شیخ کے مطابق جائے وقوع سے تمام شواہد اکھٹے کر رہے ہیں جبکہ قتل کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے،پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر موجود ہے جبکہ کرائم سین یونٹ کی ٹیم بھی طلب کی گئی ہے۔
مقتول کی شناخت 70 سالہ محمد سہیل ولد محمد لطیف کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش کے ٹکڑوں کو اکٹھا کر کے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے،ملزمہ کے مطابق مقتول شیخ سہیل ڈاکٹر تھا، میرا شوہر نہیں بلکہ بہنوئی تھا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزمہ خاتون کے ویڈیو بیان میں بتایا کہ مقتول میرے باپ بھائیوں پر چوری کے الزامات عائد کرتا تھا اور مجھے زبردستی اپنے ساتھ رہنے پر مجبور کرتا تھا،احتجاج کیا تو مجھے قتل کی دھمکیاں دیتا تھا،جب بھی مزاحمت کرتی تو لاشوں کی تصویریں دکھاتا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/police-kr.jpg