
کراچی کے علاقے نیو کراچی میں نوجوان لڑکی صبا کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے صبا کو قتل کرنے کی وجوہات بھی بتادیں،ملزم غضنفر نے دوران تفتیش اہم انکشاف کیا کہ صبانے محلے میں ایک ویلفیئر بنائی تھی، جو لوگوں کے کام کرتی تھی، مجھےصبا کے ویلفیئر کا کام کرنا اچھا نہیں لگتا تھا کیونکہ لوگ صبا کی بہت تعریفیں کرتےتھے، مجھے صبا کی شہرت سے جلن ہوگئی تھی اس وجہ سے قتل کردیا۔
نیو کراچی بلال کالونی میں چند روز قبل چھریوں کے وار سے قتل کی گئی سماجی کارکن صبا کو قتل کرنے والے ملزم غضنفر کو گزشتہ روز گرفتار کرلیا ہے، پولیس نے ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا،مقتولہ کے بہیمانہ قتل پر سوشل میڈیا شدید تنقید کی گئی،سوشل میڈیا پر #justiceforsaba کا ٹرینڈ کرتا رہا۔
اردو بولنے والی سندھ کی بیٹی صبا کو آج کراچی میں بیدردی سے قتل کردیا گیا،صبا سندھی کلچر ڈے پر اجرک کی ڈریس پہن کرایک پروگرام میں آئی جہاں انہیں سندھ کی ثقافت اور سندھیوں کی محبت نے بہت متاثر کیا جس پر صبا نے فخر سےکہا میں کراچی سندھ میں رہتی ہوں میں سندھی ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1470735637766627332
ایک صارف نے لکھا کہ دنیا اتنی ظالم کیو ہے؟
https://twitter.com/x/status/1471585845924831232
علی نے لکھا صبا کا قصور کیا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1470858378826194946
https://twitter.com/x/status/1471507958274019335
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/saba-mur.jpg