
کراچی میں نوجوان کیلئے شادی شدہ خاتون سے شادی کی خواہش جرم بن گئی، گھروالوں نے انیس سالہ حمزہ کو خاتون سے دور رکھنے کیلئے زنجیروں میں جکڑ لیا۔
واقعے کی ویڈیو پولیس تک پہنچی تو شاہ لطیف پولیس نے زنجیروں میں جکڑے نوجوان کو اسی کے گھر سے بازیاب کرالیا،گزشتہ دنوں کراچی سے زنجیروں میں جکڑے نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
گھر والوں کی قید میں نوجوان نے خود بھی اپنی ویڈیو بنا کر اسے پولیس تک پہنچایا تھا، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کی اور نوجوان کو اگلے روز ہی بازیاب کرالیا،پولیس تحقیقات ساتھ انکشاف ہوا کہ انیس سالہ حمزہ شادی شدہ خاتون سے شادی کا خواہشمند تھا۔
https://twitter.com/x/status/1446844087185944585
گھروالوں کو جب بیٹے کی خواہش کا پتا چلا تو انہوں نے گھر میں ہی حمزہ کو زنجیروں سے باندھ کر قید کر دیا تھا، تاکہ حمزہ اس خاتون سے نہ مل سکے، پولیس نے نوجوان کو بازیاب کرانے کے بعد مزید کارروائی شروع کردی۔
پاکستان میں ایسے بہت سے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں جہاں لڑکا اور لڑکی کیلئے پسند کی شادی کو مشکل بنادیا جاتا ہے، یا پسند کی شادی کرنے والوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا یا پھر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، غیرت کے نام پر قتل کے واقعات بھی سامنے آتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/jkaii1121.jpg
Last edited by a moderator: