
پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے کراچی جلسے کی تصاویر و ویڈیوز شیئر کرنے پر اینکر پرسن غریدہ فاروقی سے کہا کہ بی بی اتنی وفاداری نہ نبھائیں، اور کیا چینل بھی نام کروانا ہے آپ نے؟
نجی ٹی وی سے منسلک خاتون اینکر غریدہ فاروقی نے کراچی جلسے کی وہ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں جس میں تحریک انصاف کے جلسے میں دعوؤں کے برعکس کم لوگ دکھائے گئے ہیں، ان کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں باغ جناغ میں 16 اپریل کو ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے کی ڈرون فوٹیج اور تصاویر ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1515387942231244801
ان تصاویر اور فوٹیج کے ساتھ غریدہ فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ خود دیکھ لیجیئے، باغ جناح مکمل خالی، سٹیج کے اردگرد زیادہ مجمع موجود، 2 کروڑ سے زائد کے شہر میں ہونے والے جلسے میں 20 سے 25 ہزار لوگ شریک ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1515410018677444610
اس ٹوئٹ پر اداکار منیب بٹ نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ بی بی اتنی وفاداری نہ نبھائیں اب اور کیا چینل بھی نام کروانا ہے آپ نے؟
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15muneebbuttgharidafaroi.jpg