
عمران خان کی جانب سےکراچی میں شدید بارشوں کےباعث دورہ کراچی ملتوی کرنے پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنےبیان میں کہا کہ ریاست مدینہ کے نام پر سیاست، کورونا پر سیاست، احتساب پر سیاست ، سیلاب زدگان پر سیاست، فتنہ فساداور انتشار پھیلانے اور جھوٹ بولنے کیلئے ہر جگہ کا دورہ کرسکتے ہیں، مگر سیلاب زدگان کو ملنے نہیں جاسکتے۔
https://twitter.com/x/status/1560227329875525634
مریم اورنگزیب نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا نام لے کرطنز کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی نے اسلامی ٹچ کی وجہ سے منع کیا ہے۔
واضح رہےکہ کراچی میں ہونے والی ریکارڈ بارشوں کےباعث عمران خان کا دورہ کراچی ملتوی کردیا گیا تھا، ترجمان پی ٹی آئی نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا کل دورہ کراچی بارشوں کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں ایک جلسے کا اعلان بھی کررکھا تھا جس سے عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے دیگررہنماؤں نے خطاب کرنا تھا، ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق شدید بارشوں اور آئندہ دنوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی وجہ سے جلسےکے انتظامات کرنے میں بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mary1i1h1h.jpg