
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی میں ضمنی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تنبیہی مراسلہ جاری کردیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کورنگی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 14 اکتوبر کو کراچی میں ہونے والے جلسے کی تیاریوں کے حوالے سےتنبیہی مراسلہ جاری کیا اور آئندہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نا کرنےکی ہدایات جاری کی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے تنبیہی مراسلے میں عمران خان کو خبردار کیا ہے اور کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے کراچی کے حلقہ این اے239 کورنگی میں ضمنی انتخابات کی مہم کےسلسلے میں 14اکتوبر کو جلسے کا اعلان کررکھا ہے، یہ حدود کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرےمرحلے کی بھی ہیں، الیکشن کمیشن کے انتخابات ضابطہ اخلاق کے تحت بلدیاتی انتخابات کیلئے اجتماعات،جلسے اور ریلیوں پر پابندی عائد ہے۔