کراچی بلدیاتی انتخابات، تین اضلاع میں پارٹی پوزیشن واضح

karachi11h1h1h1.jpg

کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن نے تین اضلاع کی پارٹی پوزیشن واضح کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع کیماڑی، ضلع جنوبی اور ضلع غربی میں پارٹی پوزیشن کے حوالے سےتفصیلات ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن نے جاری کیں۔

ضلع کیماڑی کے 3 ٹاؤنزہیں جن میں 32 یوسیز ہیں، بلدیاتی انتخابات کے دوران 31 یوسیز میں پولنگ ہوئی جس کے نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی نے سب سے زیادہ 25 چیئرمین ، وائس چیئرمین کی سیٹیں حاصل کیں، مسلم لیگ ن نے اس ضلع میں تین ، پی ٹی آئی نے دو کو جمیعت علمائے اسلام نے ایک نشست جیتی۔

اسی ضلع کے 123 وارڈز میں سے 72 میں پیپلزپارٹی نے جنرل رکن کی نشستیں جیتیں، دوسرے نمبر پر پی ٹی آئی21 نشستیں لے سکی، جماعت اسلامی 12، مسلم لیگ ن5 ، تحریک لبیک نے 4، مسلم لیگ ف نے تین جبکہ تین آزاد امیدوار بھی فتح یاب ہوئے۔

ضلع جنوبی میں بھی26 میں سے 25 یو سیز میں پولنگ ہوئی جس میں پیپلزپارٹی نے 15 چیئرمین وائس چیئرمین کی سیٹیں جیتیں،اس ٹاؤن میں تحریک انصاف 9 سیٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ تحریک لبیک ایک نشست لے کر تیسرے نمبر پرر ہی۔

بلدیاتی انتخابات کے دوران ضلع جنوبی کے 104 وارڈز پر جنرل ممبر کے انتخابات ہوئے جس میں سے46 سیٹیں پیپلزپارٹی کے نام رہیں جبکہ پی ٹی آئی نے 41 نشستیں جیتیں، جماعت اسلامی نے 12، تحریک لبیک نے4 حلقوں میں میدان مارا جبکہ ایک آزاد رکن بھی سیٹ جیتنے میں کامیاب رہا۔

ضلع غربی کے 132 وارڈز میں سے 50 سیٹیں پی ٹی آئی نےجیتیں جبکہ پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی 35، 35جنرل ممبر کی سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہیں، تحریک لبیک کو 5،جے یو آئی کو 4 سیٹیں ملیں، ضلع غربی میں 3 آزاد امیدوار بھی جنرل ممبر کی نشست جیتنے میں کامیاب رہے۔

ضلع غربی میں تین ٹاؤنز کی 33 میں سے 30 نشستوں کیلئے امیدوار میدان میں اترے، پیپلزپارٹی نے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی16 نشستیں جیتیں،تحریک انصاف 8 سیٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ جماعت اسلامی5 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی، جے یو آئی کو ای یوسی میں کامیابی ملی۔
 

Back
Top