کراچی بلدیاتی الیکشن: خواجہ سرا بھی انتخابی میدان میں آگئے

khawajah11i21.jpg


ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواجہ سرا بھی بلدیاتی الیکشن میں اپنی قسمت آزمائیں گے،پندرہ جنوری کو ہونے والے کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات بڑی تعداد میں بلدیاتی الیکشن کا حصہ بن رہے ہیں اور کامیابی کی صورت میں وہ بلدیاتی ایوانوں میں براجمان ہوں گے۔

کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں عوامی مسائل حل کرنے کا عزم اور منشور لیے خواجہ سرا بھی سیاسی میدان میں آگے آگے ہیں،کراچی کے میٹرو پولیٹن ایوان میں خواجہ سرا شہزادی رائے کو پیپلز پارٹی نے مخصوص نشست پر اپنا امیدوار نامزد کیا ہے،امیدوار شہزادی رائے کہتی ہیں کہ بلدیاتی کونسل میں قدم جمانے کے بعد اگلا ہدف قومی اسمبلی اور پھر وزارت عظمیٰ ہے۔

میونسپل کارپوریشنز میں خصوصی نشست پر پہلی بار خواجہ سرا کونسل کا حصہ ہوں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کونسل جا کر وہ شہر کا مقدمہ لڑیں گے، ہمارے پاس شہر کا کچرا ٹھکانے لگانے کا بھی پلان ہے۔

ایوانوں میں خواجہ سراوں کی نشستیں مختص کرنے سے برادری نے خوشی کا اظہار کیا،خواجہ سراؤں کی تنظیم نے بلدیاتی کونسل میں منتخب ہونے والے نمائندوں کی ٹریننگ کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ 15 جنوری کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد میں پولنگ ہوگی جس کے لیے الیکشن کمیشن کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔
 

Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
Constitution has given rights to all the citizens, no matter what the gender... glad they are in politics after a foreign minister become one,.
 

Back
Top