کراچی، پولیس اہلکاروں کے مابین جھگڑا، فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق

karachiahahais.jpg

کراچی کے علاقےلیاری آگرہ تاج کالونی میں پولیس اہلکاروں کے مابین جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

لیاری کی مشہور آگرہ تاج کالونی دہلی پارک کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا جس کی لاش رات گئے ضابطہ کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لے جائی گئی جہاں مقتول کی شناخت 26 سالہ طاہر بنگش کے نام سے ہوئی۔

ایس ایچ او کلری آغا اسد نے بتایا کہ واقعہ پولیس اہلکاروں کے درمیان جھگڑے کے دوران پیش آیا تھا جو کہ ڈیوٹی پر نہیں تھے، مقتول سعید آباد تھانے میں تعینات تھا تاہم جھگڑے کی وجوہات اور فائرنگ کی وجہ اور ملزم کے حوالے سے مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

یاد رہے چند روز قبل بھی کراچی ہی کے علاقے لائنز ایریا خطرناک موڑ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس افسر جاں بحق ہو گیا تھا۔ اس واقعے میں پولیس اہلکار اے ایس آئی اقبال کے ہمراہ ریڈ کیلئے جا رہے تھے کہ ملزمان نے روک کر 4 گولیاں ماری، زخمی اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو جناح اسپتال لیجایا گیا تو ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے قصبہ نیو میانوالی کالونی میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 24 سالہ امام شاہ کندھے پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا۔
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
جھگڑا یا تو شراب کی بوتل پر ہوا ہو گا یا رشوت کے پیسے کے بٹوارے پر۔

باقی تو سارے ڈرامے ہیں
 

Back
Top