
کراچی میں ہراسانی کا شکار ہونے والی ترکش وی لاگر سیدا نور نے سوشل میڈیا پر کراچی پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ترکش وی لاگر نے کہا کہ کراچی پولیس کی شکر گزار ہوں جس نے مجھے ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کیا۔
خاتون وی لاگر کو ہراساں کرنے والے ملزم شعیب کو پولیس نے حراست میں لیا جس کے بعد ملزم نے ترک خاتون سے معافی مانگی۔ غیر ملکی وی لاگر نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ مجھے تنگ کرنے والے شخص کو سبق مل گیا ہوگا۔
واضح رہے کہ ترکش وی لاگرخاتون سیدا نور کو کراچی کے علاقے میں صدر میں ملزم شعیب کی جانب سے ہراساں کیا گیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی، پولیس نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1573328098191458304
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون وی لاگر کراچی کے کھانوں سے رہن سہن پر بات کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہوتی ہیں جبکہ ملزم اس کا مسلسل پیچھا کرتا ہے، جب وہ کہیں رکتی ہیں تو انتظار کرتا ہے اور پھر سے پیچھے لگ جاتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1573369211698946048
ملزم کی گرفتاری سے متعلق ایس ایس پی ضلع ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ملزم سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6turkishvlogger.jpg