
تھانہ محمود آباد کراچی کے علاقے اختر کالونی سے متصل کشمیر کالونی میں پڑوسی کرایہ دار نے 10 سالہ بچی دعا فاطمہ سے زیادتی کے بعد قتل کر دیا، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ محمود آباد کراچی کے علاقے اختر کالونی سے متصل کشمیر کالونی میں پڑوسی کرایہ دار نے 10 سالہ بچی دعا فاطمہ سے زیادتی کے بعد قتل کر دیا، متاثرہ بچی پر تشدد بھی کیا گیا، واردات میں ملوث ہونے کے الزام میں پولیس نے متاثرہ بچی کے ہمسایہ کرایہ دار ذیشان راجپوت اور ایک اور ملزم شاہ زیب کو گرفتار کر لیا ہے۔
متاثرہ بچی کے خاندان کا کہنا تھا کہ 10 سالہ بچی دعا فاطمہ لاپتہ ہو گئی تھی جس کے بعد ہم نے تلاش شروع کی، پتہ نہ لگنے پر کرائے دار کے گھر گئے تو بچی کی تشدد زدہ لاش برآمد ہونے پر فوری طور پر جناح ہسپتال لے کر گئے اور پوسٹ مارٹم کروایا۔ ڈاکٹرز کے مطابق 10 سالہ بچی دعا فاطمہ پر زیادتی کے بعد کرنے سے پہلے تشدد بھی کیا گیا ہے جبکہ وجہ موت اور پوسٹ مارٹم کی تفصیلی رپورٹ کے لیے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1568637482719416321
پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ محمود آباد کراچی کے علاقے اختر کالونی سے متصل کشمیر کالونی کی گلی نمبر 3 کے رہائشی پرویز کی 10 سالہ بیٹی کے ساتھ ہوئی زیادتی اور تشدد کی مزید تصدیق کے لیے کراس میچنگ اور ڈی این اے پروفائلنگ کے لیے سیمپلز لے لیے ہیں، واردات میں ملوث ملزم ذیشان راجپوت اور ایک اور ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے، ایک ملزم کے نشاندہی کرنے پر دوسرے شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔
محمود آباد پولیس کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ سید عبدالرحیم شیرازی کے احکامات پر اصل مجرم سلاخوں کے پیچھے پہنچا ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق 10 سالہ بچی دعا فاطمہ کرایہ دار قاتل ذیشان کو کھانا دینے اس کے گھر گئی تھی، بے رحم درندے نے بچی سے زبردستی کی اور چیخنے چلانے پر بچی کے دوپٹہ سے گلا دبا کر قتل کر ڈالااور قتل کے بعد 10 سالہ بچی کو حوس کا نشانہ بنایا، ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے اور بتایا کہ ملزم ذیشان کم سن بچی کے رشتے دار کا ملازم تھا۔
ایس ایس پی ضلع ایسٹ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 10 سالہ بچی دعا فاطمہ کے قاتل کو سلاخوں کے پیچھے ڈالنا میرا مقصد اور کراچی پولیس کی کامیابی ہے۔ ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے سمپل لے لیے گئے ہیں، پولیس نے شک کے بنیاد پر ایک اور شخص شاہ زیب کو بھی حراست میں لے لیا ہے گرفتار ملوث ملزم اور مشتبہ ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔