کراچی،سیلاب سے متاثرہ 10 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی،مشتبہ ملزمان گرفتار

9karachirapeupadate.jpg

کراچی کے علاقے کلفٹن میں 10 سالہ سیلاب متاثرہ بچی سے اجتماعی زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے سیلاب متاثرہ بچی کے ساتھ زیادتی کے کیس میں چوکیدار، سیکیورٹی گارڈ اور دیگر2 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے، پولیس کا کہنا ہے واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق پولیس نے کیس کی تفتیش مزید بڑھادی ہے، امید ہے جلد کوئی نا کوئی ثبوت اور شواہد سامنے آجائیں گے۔


قبل ازیں بچی کی میڈیکل رپورٹ میں اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی، بچی کے کپڑوں پر خون موجود تھا، گیلے کپڑے سوکھنےپر پولیس کے حوالے کیے گئے، زیادتی کیلئے کس جگہ کا استعمال کیا گیا یہ تعین نہیں ہوسکا، پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کے مطابق بچی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، ڈی این اے اور دیگر نمونے لیبارٹری بھجوادیئے گئے ہیں ، 5 سے 6 دن میں رپورٹ سامنے آجائے گی۔

واضح رہے کہ شکارپور کے سیلاب متاثرہ علاقے سےکراچی آنے والی 10 سالہ بچی کو کراچی میں درندوں نے اغوا کےبعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا، بچی کوکلفٹن بلاک نمبر 4 کے شاپنگ مال کے باہر سے اغوا کیا گیا اور نامعلوم مقام پر لے جاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
 

Back
Top