
ملزموں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچانے میں کوئی وکیل میری مدد کرنا چاہتا ہے تو مجھ سے رابطہ کر سکتا ہے: معروف اداکارہ
پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ کی طرف سے بالکونی سے کتے کے 3 بچوں کو باہر پھینکنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد واقعہ پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کر دیا۔
معروف اداکارہ اشنا شاہ کی طرف سے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کتے کے بچوں کو بالکونی سے باہر پھینکنے والے اشخاص کی نشاندہی کرنے پر 1 لاکھ روپے کی انعامی رقم دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ اشنا شاہ سوشل میڈیا پر جانوروں سے بہت کا اظہار اور ان کے تحف کیلئے سرگرم رہتی ہیں۔
اشنا شاہ کی طرف سے چند دن پہلے پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد افسوس کا اظہار کیا گیا یہ ویڈیو ایک مقامی این جی اوکی طرف سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی۔ اشنا شاہ کا کہنا تھا کتے کے بچوں کو بالکونی سے نیچے پھینکنے والے افراد نے کسی سیریل کلر جیسا کام کیا ہے، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1799097183100359010
جانور کی پناہ گاہ (عائشہ چندریگر فائونڈیشن) کی طرف سے اس معاملے کو اٹھایا گیا تھا جس کے بعد تین اشخاص کی ویڈیو وائرل ہو گئی تھی۔ اشنا شاہ نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں ردعمل دیتے ہوئے لکھا: کتے کے معصوم بچوں کو ان افراد نے اپنی خوشی کے ساتھ بالکونی سے نیچے پھینک تو دیا ہے مگر ان کا یہ عمل کسی سیریل کلر کی طرح کا ہے۔
اشنا شاہ نے اپنے پیغام میں لکھا: میں بالکونی سے کتے کے بچوں کو نیچے پھینکنے والے ان تینوں اشخاص کو ڈھونڈنے میں مدد کرنے والوں کے لیے 1 لاکھ روپے کا انعام رکھتی ہوں۔ معاملے کو بہتر طور پر اٹھانے کے لیے اور ان افراد کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچانے میں کوئی وکیل میری مدد کرنا چاہتا ہے تو وہ مجھ سے رابطہ کر سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق کتے کے معصوم بچوں کو بالکونی سے باہر پھینک کر قتل کرنے والے افراد کی شناخت ہو گئی ہے جن کے نام قاسم، طلعت اور اسد بتائے گئے ہیں۔ پولیس نے ایک ملزم قاسم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ طلعت اور اسد کو اب تک گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔ قاسم نامی ملزم نے پولیس کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجھے کتوں کو بالکونی سے نیچے پھینکنے کا حکم اسد کی طرف سے دیا گیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15usjsdjjkkkdjd.png