
یہ دوسرا دن ہے جب کتے مسلسل پریشان کر رہے ہیں جس کے باعث عدالتی کارروائی متاثر ہوتی ہے: سندھ ہائیکورٹ
کراچی میں آوارہ کتوں کی بہتات نے عام شہریوں کے ساتھ ساتھ ججز کو بھی پریشان کرنا شروع کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے احاطے میں آوارہ کتوں نے یلغارکر دی جس کے باعث کیس کی سماعت کے دوران کتوں نے بھونکنا شروع کر دیا جس کے بعد عدالتوں میں بیٹھے ججز بھی پریشان ہو گئے۔
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ دوسرا دن ہے جب کتے مسلسل پریشان کر رہے ہیں جس کے باعث عدالتی کارروائی متاثر ہو رہی ہے۔
خیال رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کی بہتات کے خلاف درخواست پر متعلقہ اداروں کو کارروائی جاری رکھنے اور شکایات کی صورت میں ہیلپ لائن 109 بحال کرنے کا حکم دے رکھا ہے جبکہ سندھ حکومت کی طرف سے آوارہ کتوں کے کاٹنے اور شکایات سے متعلق موبائل ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا تھا جس کا مقصد یونین کونسل کی سطح پر آوارہ کتوں کے خلاف اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینا بتایا گیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shc%20dd%20eft.jpg