کبھی جابر حکومتوں کی حمایت اور وکالت نہیں کی،اسد طور اور عمرچیمہ آمنے سامنے

9asadtoorumarcheema.png

میں ان شاء اللہ تمہاری طرح اس قدر پستی میں کبھی نہیں گروں گا۔ اسد طور اور عمر چیمہ کے درمیان لفظی میں جنگ شدت، خودساختہ تحقیقاتی صحافی قرار دینے پر عمر چیمہ غصہ کر گئے، اسد طور کو جعلساز قرار دے دیا ۔

اسد طور اور عمر چیمہ میں لڑائی کا آغاز تب ہوا جب اسد نے عمر کے ٹویٹ پر انہیں جبر کا سہولت کار قرار دیا تھا۔ عمر چیمہ نے ٹویٹ کیا کہ میرا شمار فوج کے متاثرین میں ہوتا ہے، لیکن جو کچھ پی ٹی آئی نے فوج کے ساتھ کیا، وہ نہ تو سیاسی جدوجہد ہے اور نہ ہی میں ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کی حمایت کر سکتا ہوں۔ میں نے اغواء کے واقعے کے بعد اپنے کام کا آغاز آئی ایس آئی کے لیے قانون سازی کے موضوع پر مضامین لکھ کر کیا تھا۔ نہ میں نے گالیاں دیں اور نہ ہی سمجھتا ہوں کہ یہ مسئلے کا حل ہے۔

https://twitter.com/x/status/1872272340379390099
اس پر اسد طور نے عمر چیمہ کا پرانا ٹویٹ شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ فوج کے متاثرہ جزوقتی مگر خودساختہ تحقیقاتی صحافی کا آئی ایس آئی کے لیے قانون سازی کے مضامین لکھنے سے لے کر ریاست کو غیر قانونی راستے دکھانے اور جبر میں سہولت کاری تک کا سفر واقعی متاثر کن ہے۔ یہ ان لوگوں کے لیے مشعلِ راہ ہے جو اپنے "متاثرہ کارڈ" کو قابل استعمال بناتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1872276565498991039
عمر چیمہ نے کچھ دن پہلے کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر جعلی خبروں کا تمام عمر کے افراد کے ذہنوں کو آلودہ کرنا ایک انتہائی تشویشناک مسئلہ ہے، کیونکہ لوگ اسے "آگاہی کی خوراک" سمجھ کر استعمال کرتے ہیں۔ حکومت کو اس حوالے سے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔ لوگوں کو قید کرنے کے بجائے انہیں جرمانہ عائد کریں۔ ٹیک کمپنیوں کو خطوط لکھنے کے بجائے جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو بلائیں، ان کے پاس ورڈ لیں اور ان کے اکاؤنٹس کو مخصوص مدت کے لیے غیر فعال کریں۔

https://twitter.com/x/status/1863105798986998127
جس پر عمر چیمہ غصہ کر گئے اور اسد طور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شکر ہے کہ میں جزوقتی تحقیقاتی صحافی ہوں، کل وقتی جعلساز نہیں، جن کی شہرت جعلی خبروں اور بدزبانی پر ہو۔ مزید یہ کہ میرا آئی ایس آئی میں صرف ایک شخص جاننے والا ہے، اور وہ بھی تمہارا دوست تھا، جس سے میں تمہارے کہنے پر ملا تھا۔ تمہارے گلے شکوے میرے تک پہنچے، لیکن میں جعلی خبروں پر تمہارا کیا، اپنا دفاع بھی نہیں کر سکتا۔

https://twitter.com/x/status/1872530901537841399
عمر چیمہ کے ردعمل کے جواب میں اسد طور نے اپنے تفصیلی ٹویٹ میں کہا کہ پہلی بات، وہ میرا دوست نہیں، میرے صحافی دوست کا بھائی تھا، اور میں نے یہ بات تمہیں پہلے بھی بتائی تھی۔ نہ مجھے ملاقات کا ایجنڈا معلوم تھا اور نہ ہی میں ملاقات میں موجود تھا۔ میں نے تمہیں صحافی دوست کا نام بھی بتایا تھا اور اس کے ادارے کا بھی۔ دوسری بات، وہ شخص کل تمہارے ہی نیوز چینل کی اسکرین پر بیٹھا تھا؛ میں نے نہیں، تمہارے ادارے نے اسے پلیٹ فارم دیا۔

تیسری بات، میں ایسا نیچ انسان نہیں جو جیل میں قید صحافیوں کے لیے آواز اٹھانے والوں کو کال کرکے کہے کہ اس کے لیے آواز نہ اٹھاؤ۔ میرا خون اتنا خاندانی ہے کہ میں اپنے "دوستوں" کی پیٹھ میں چھرا نہیں گھونپتا۔ میں نے کبھی اپنے دوست کا یوٹیوب چینل سرینڈر نہیں کیا، نہ ہی تمہاری طرح اپنے زخموں کی تشہیر کرکے اپنا یا کسی کا ایجنڈا بیچا۔

پانچویں بات، میں نے کبھی جابر حکومتوں کی حمایت اور وکالت نہیں کی۔ چھٹی بات، میں ان شاء اللہ تمہاری طرح اس قدر پستی میں کبھی نہیں گروں گا۔

https://twitter.com/x/status/1872542350825976317
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
اسد طور ایک حلالی ماں باپ کا حلالی خون ہے اور چیمے کی تو ماں کو بھئ نہیں پتہ کہ اتنے ساروں میں چیمہ کس حرام دے کا حرام کا نطفہ ہے جب اسکی بے بے نہیں بتا سکتی تو پھر کوئی اور کیسے معلوم کر سکتا ہے
 

exitonce

Prime Minister (20k+ posts)
اسد طور ایک حلالی ماں باپ کا حلالی خون ہے اور چیمے کی تو ماں کو بھئ نہیں پتہ کہ اتنے ساروں میں چیمہ کس حرام دے کا حرام کا نطفہ ہے جب اسکی بے بے نہیں بتا سکتی تو پھر کوئی اور کیسے معلوم کر سکتا ہے
Babay da qasoor nehain hay, abbay da hay jis nay iss key bund pay chittar nehain maray time per.
 

Back
Top