
اسلام آباد کی کامسیٹ یونیورسٹی میں طلبا کو کوئز میں قابل اعتراض سوال پوچھنے پر لیکچرار کو برطرف کردیا گیا,وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو مطلع کردیا گیا کہ انگلش کمپوزیشن کے امتحان میں متنازعہ سوال کرنے والے فیکلٹی ممبر کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
بیچلر آف الیکٹرک انجینئرنگ کے طلبا انگریزی امتحان میں ایک انتہائی قابل اعتراض سوال پر حیران ہوئے,جبکہ ان سے اس موضوع پر 300 الفاظ کا مضمون لکھنے کو کہا گیا۔
ایڈیشنل رجسٹرار نوید احمد خان نے تصدیق کی کہ بی ای ای انگلش کمپوزیشن پیپر کے طلبا سے ایک "انتہائی قابل اعتراض سوال" پوچھا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ریکٹر نے اگلے دن ایک میٹنگ بلائی اور فیکلٹی ممبر سے پوچھا طلبا سے اس طرح کے "احمقانہ سوال" پوچھنے کے پیچھے کیا مقصد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیکلٹی ممبر نے اپنی غلطی تسلیم کرلی اور بتایا کہ گوگل سے سوال لیا تھا,طلبا سے کوئز دوبارہ لے لیا گیا ہے،
وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی نے انکوائری کے بارے میں پوچھا تو کہا کہ سی یو آئی کی جانب سے جواب پہلے ہی وزارت کو جمع کرایا جا چکا ہے۔ ایک فیکلٹی ممبر نے کہا کہ مذکورہ واقعہ "انتہائی شرمناک تھا اور اس نے یونیورسٹی کے امتحانی نظام کو بھی بے نقاب کیا۔
محکمہ امتحانات اور متعلقہ محکمہ اس سوال سے کیوں غافل رہے اور طلبا سے اس طرح کا سوال کیوں پوچھا گیا؟ اس حوالے سے فیکلٹی ممبر نے شبہ ظاہر کیا کہ وزارت کی جانب سے واقعے کا نوٹس لینے کے بعد لیکچرر کی خدمات ختم کر دی گئیں,ایڈیشنل رجسٹرار نے کہا کہ فیکلٹی ممبر کو 5 جنوری کو برطرف کیا گیا تھا جبکہ وزارت نے 19 جنوری کو نوٹس لیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ واقعے پر یونیورسٹی کا جواب 2 فروری کو وزارت کو جمع کرایا گیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1627408303818166272
https://twitter.com/x/status/1627550791178256384
https://twitter.com/x/status/1627547909108506625
https://twitter.com/x/status/1627523393959481345
https://twitter.com/x/status/1627520240979525632
Last edited: