
اپنے پروگرام کو ملک کا سب سے معتبر کرنٹ افیئرز شو کہنے والے اینکر کامران خان نے لوٹ مار کی نشاندہی کیلئے فلمائے گئے سین کو اصل سمجھ کر شیئر کر دیا۔ ان کی ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ وہ ایک فلم کی شوٹنگ کیلئے ریکارڈ کیے گئے سین کو اصل سمجھ بیٹھے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینئر اینکر پرسن کامران خان جو کہ دنیا نیوز پر "دنیا کامران خان کے ساتھ" کے نام سے شو کرتے ہیں انہوں نے کراچی میں راہزنی کی وارداتوں کی جانب توجہ مبذول کراتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ڈاکو کار سوار افراد کو دن دہاڑے لوٹ رہا ہے، تاہم یہ ویڈیو اصلی نہیں ہے۔ بلکہ ایک فلم کیلئے ریکارڈ کیا گیا ایک سین ہے۔
https://twitter.com/x/status/1485126600178176011
انہوں نے اس کے کیپشن میں لکھا کہ خدارا کراچی پولیس سندھ رینجرز ہوش میں آئے کراچی میں بندوق کی نوک پر لوٹ مار کے یہ بھیانک مناظر اس سال کے پہلے 22 دنوں میں ڈھائی ہزار بار دیکھے گئے ہر گھنٹہ پانچ سات خاندان دہشت گردی کا شکار ہو رہے ہیں کئی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس رینجرز کے کانوں پر جوں نہیں رینگ رہی۔
مگر یہ ویڈیو تو جھوٹی ثابت ہوئی اور اس کی نشاندہی کرنے والے صارفین نے کہا کہ یہ ڈاکے کا اصل واقعہ نہیں، عکس بندی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1485139305282650112
رب نواز بلوچ نے کہا کہ انویسٹی گیٹو جرنلزم کے نااہل بیٹے ملک کے بڑے ٹینکر کو ڈرامے کی شوٹنگ اور حقیقت میں کوئی فرق نظر نہیں آیا نہ تصدیق کی اب سمجھ جائیں ان کے تجزیے، نالائقی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1485176483177975810
سادات یونس نے کہا ان صاحب کے پاس 38 سال کا صحافتی تجربہ ہے، ایک ڈرامہ شوٹنگ کی ویڈیو کو ڈکیتی کہہ کر شئیر کر دیا۔ اندازہ لگائیں باقی خبروں کے بارے میں انکی تحقیق کا عالم کیا ہو گا۔
https://twitter.com/x/status/1485175635110735875
یاسمین کریمی نے لکھا کراچی میں ڈرامہ کی شوٹنگ چل رہی تھی اور اس پر اینکر صاحب تشویشناک صورتحال پر تشویش کرتے ہوئے۔
https://twitter.com/x/status/1485173060521144321
صحافی شبیر واہگڑا نے لکھا کامران صاحب نے ڈرامے کی شوٹنگ کی وڈیو شیئر کر دی۔
https://twitter.com/x/status/1485169919134101504
صحافی عمر قریشی کا کہنا تھا کامران صاحب یہ تو کسی ڈرامے یا فلم کی شوٹنگ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1485166632175611908
اظہر خان نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اس کو ڈیلیٹ کر دیں کیونکہ اس سے وہ اپنی کم علمی ظاہر کر رہےہیں اگر وہ یہی چاہتے ہیں تو رہنے دیں۔
https://twitter.com/x/status/1485164330828337156
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/kaman-11j2hh21.jpg