
میئر پشاور کے ٹکٹ کی خریدو فروخت،گورنر پر 5 کروڑ، کامران بنگش پر 2 کروڑ لینے کا الزام
میئر پشاور کے ٹکٹ کے لیے گورنر شاہ فرمان پر 5 کروڑ اور کامران بنگش پر 2 کروڑ لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے،خیبرپختونخوا کے گورنر شاہ فرمان پر پیسے لینے کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا جارہاہے، تحقیقات کا مطالبہ وزیراعظم کے معاون خصوصی ارباب شہزاد کے بھتیجے نے کیا ہے۔
ارباب محمد علی کے مطابق میئر پشاور کے ٹکٹ کے لیے گورنر پر 5 کروڑ جب کہ کامران بنگش پر 2 کروڑ لینے کا الزام ہے،ان الزامات سے ثابت ہوتا ہے کہ گورنر نے وزیراعظم کے اعتماد کو دھچکادیا ہے۔
خیبرپختونخوابلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کوشکست کاسامنا کرنا پڑا،جس کے بعد وزیراعظم نے غلطی کا اعتراف بھی کیا، بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست کی تحقیقاتی رپورٹ عمران خان کو پیش کی جا چکی ہے،جس میں ناقص کارکردگی پرگورنر کے پی، اور اسپیکر اسد قیصر سمیت 9 اراکین قومی اسمبلی ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔
رپورٹ میں اضلاع کی سطح پر بھی ذمہ داروں کا تعین کیا گیا، پشاور میئر کا ٹکٹ گورنر شاہ فرمان، کامران بنگش اور تیمور جھگڑا کی سفارش پر دیا گیا تھا،رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کا مئیر کا امیدوار کم مارجن سے ہارا، میئر کی شکست میں ارباب شہزاد خاندان کی پارٹی امیدوار کی مخالفت بڑی وجہ قرار دی گئی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shah-112313.jpg