کافی برانڈ ٹم ہورٹنز کا ریکارڈ توڑ افتتاح،سوشل میڈیا پر سخت ردعمل

12%D8%AA%DB%8C%D9%85%DB%81%D9%88%D8%B1%D8%AA%D8%B2%D9%85%DB%8C%D9%85%D9%85.jpg

لاہور میں کینیڈین کافی برانڈ "ٹم ہورٹنز" کا افتتاح پر شہریوں کے رش کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دلچسپ تبصروں کا ایک نا تھمنے والاسلسلہ چل نکلا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں معروف بین الاقوامی "ٹم ہورٹنز" کی آؤٹ لیٹ کے افتتاح پر لاہوریوں نے لائن میں لگ کر کافی خریدی، پہلے روز کی سیل نے ٹم ہارٹنز پاکستان نے ایک دن میں سب سے زیادہ کمائی کا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

لوگوں کے جو ق در جوق ٹم ہارٹنز کا رخ کرنے او رلائنوں میں لگ کر کافی کی خریداری کیلئے انتظار کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین نے اس پر دل کھول کر تبصرے کیے، کسی نے ان تصاویر کو دیکھ کر پاکستان میں مہنگائی کی خبروں پر سوال اٹھائے تو کسی نے وقت کے ضیاع پر لائنوں میں لگے لوگوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

ایک صارف نے ٹم ہارٹنز کے باہر لگی لائنوں کو سستے آٹے کی خریداری کیلئے لگی لائنوں سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹم ہارٹنز کی ریکارڈ سیل اور لاہوریوں کی لمبی قطار، کیا ہم واقعی ایک ایسا ملک ہیں جو ڈیفالٹ کے بہت قریب ہے؟

https://twitter.com/x/status/1624503635945172994
ایک صارف نے لکھا کہ صبح کے 9 بجے لمبی لائنیں، پیک ہال، فل پارکنگ، مہنگائی کہاں ہے؟

https://twitter.com/x/status/1624278420938018816
ایک اور صارف نے طنز انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ یہ غریب لوگ آٹے کے تھیلے کیلئے نہیں بلکہ سردی میں ایک کپ کافی کیلئے لائنوں میں کھڑے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1624536971572834305
ایک اور صارف نے ٹم ہارٹنز کی تصاویرکو غریب طبقے کی مختلف مواقعوں پر لگائی گئی لائنوں کی تصاویر سے جوڑتے ہوئے کہا کہ یہ ہے اصل دو قومی نظریہ، ایک طرف ڈی ایچ اے میں کافی کے برانڈ کے باہر حکمرانوں کے رشتہ داروں کی لائنیں لگی ہیں تو دوسری طرف غریب عوام آٹے کیلئے لائنوں میں کھڑی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1624626460827742208
خرم مقبول نےلکھا کہ اس ملک کے نوجوان ٹم ہارٹنز کے افتتاح پر لمبی لائنیں لگا کر کھڑے ہیں، یہ تصاویر دیکھ کر آئی ایم ایف بھی سوچنے پر مجبور ہوگا کہ کیا یہ وہی ملک ہے جو ڈالر کی بھیک مانگ رہا ہے، کیسا عجیب ملک ہے۔

https://twitter.com/x/status/1624602691769929728
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
قابل رشک ہیں وہ منصوبہ ساز جو ایسی چونچلوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں
 

Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
WTF? Yaani ab log agar coffee pena chahtay hayn tou ispay bhi takleef? Kitni negativity aur qanootiyat bhar gai hay iss qoum mayn, har cheez pay inhayn takleef hay , har cheez pay aitraaz hay, come on, get a life guys.
 

Lubnakhan

Minister (2k+ posts)
record sale in one day……more than anywhere in the world………in past 61 years…..…why? Just why?