
ایبٹ آباد میں مہنگائی، غربت سے تنگ آکر ایک اور شخص نے اوور ہیڈ برج سے لٹک کر اپنی جان دیدی، ویڈیو وائرل۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو و تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے رہائشی ایک شخص نے غربت و مہنگائی کے ہاتھوں مجبور ہوکر اپنی جان دیدی ہے۔
صحافی مریم ملک نےمائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ایبٹ آباد میں خودکشی کرنے والے شخص کی ویڈیو شیئر کی جس میں واضح طور پر ایک شخص کو پیدل چلنے والے اوور ہیڈ برج کی گرل کے ساتھ گلے میں رسی ڈال کر لٹکے دیکھا جاسکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1704206266074055087
مریم ملک کے مطابق جان دینے والے شخص کو 6 ماہ سے بیروزگاری کا سامنا تھا، آمدنی نا ہونے کی وجہ سے بچوں کے اسکول کی فیس ادا نہیں کی گئی جس پر اسکول والوں نے بچوں کو اسکول سے نکال دیا۔
https://twitter.com/x/status/1704057361936327062
گھر میں بے روزگاری، مہنگائی اور غربت کے باعث نوبت فاقوں تک پہنچی تو گھر کے سربراہ نے مجبور ہوکر اپنی جان دیدی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11sicidhjeheabat.jpg