
ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک پٹرول پمپ کے منیجر کو تھپڑ مارتے دکھائی دے رہے ہیں۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں سوشل میڈیا صارفین اپنی رائے دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ڈپٹی کمشنر کیسی پھرتیاں دکھا رہے ہیں اور لوگوں کو تھپڑے مارنے یا گالیاں بکنے کا اختیار انہیں کس نے دے رکھا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1464192034105966618
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی فوٹیج سے متعلق دعوے کیے جا رہے ہیں ڈپٹی کمشنر پٹرول پمپ کھلوانے کیلئے نکلے تھے جنہوں نے پولیس کے ہمراہ ایک پمپ پر چھاپا مارا اور اس کے منیجر کو تھپڑ مارے۔
وائرل ویڈیو پر عوام یہ بھی کہہ رہے ہیں اگر ڈپٹی کمشنر نے اپنا غصہ نکالنا ہی ہے تو پٹرول پمپ کے مالکان پر نکالیں اس طرح عملے کو کیوں اپنے غضب کا نشانہ بنا رہے ہیں.
https://twitter.com/x/status/1463841964982427648
یاد رہے کہ گزشتہ روز پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں جزوی طور پر ہڑتال دیکھی گئی تاہم کچھ مخصوص کمپنیز جیسے پی ایس او، شیل اور ہسکول کی جانب سے اس ہڑتال کا بائیکاٹ کیا گیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1463936063009804294
پیٹرولیم ڈویژن سے معاملات طے پانے کے بعد پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور پیٹرولیم ڈویژن کے مابین مذاکرات کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے فی لیٹر پیٹرول پر مارجن میں99 پیسے اضافے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shirazi.jpg
Last edited by a moderator: